Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہری سندھ بنیادی حقوق سے محروم ہے ،لاہور ہائی کورٹ کے یکطرفہ فیصلے سے احساس محرومی شدید ہورہاہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار


شہری سندھ بنیادی حقوق سے محروم ہے ،لاہور ہائی کورٹ کے یکطرفہ فیصلے سے احساس محرومی شدید ہورہاہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 9/7/2015 1
شہری سندھ بنیادی حقوق سے محروم ہے ،لاہور ہائی کورٹ کے یکطرفہ فیصلے سے احساس محرومی شدید ہورہاہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
لاہور ہائی کورٹ ایم کیوا یم کو نوٹس بھیج کر ہمارا مؤقف سنے اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کیس کا فیصلہ کرے
ایم کیوا یم کے لاپتہ اور شہید کارکنا ن کو انصاف فراہم کرنا بھی ملک کی اعلیٰ عدلیہ کا کام ہے
ایم کیو ایم امن پسند اور محب وطن جماعت ہے ہم عدالتوں اور قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں، خواجہ اظہار الحسن
عوام جناب الطاف حسین سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور انکی قیادت میں متحد ہیں، محفوظ یار خان
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر منعقدہ پر ہجوم احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔7ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنما ر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور مظلوم عوام کے نجات دہندہ قائد پر پابندی سے جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو ٹھیس پہنچی ہے،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ ایم کیوا یم کو اپنا مؤقف بیان کرنے کا آئینی و قانونی حق نہیں ہے اور ہم نے ایوانوں سے استعفیٰ دے کر صحیح فیصلہ کیاہے،جناب الطاف حسین کے خلاف اس قسم کے فیصلے ماضی میں بھی کئے گئے لیکن انکے چاہنے والوں نے ہمیشہ ان اقدامات کو مسترد کیا ہے،مذکورہ فیصلہ فطری انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، ایم کیوا یم لاہور ہائی کورٹ میں اپیل اور سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرے گی، جناب الطاف حسین عوام سے محبت کرنے والے قائد ہیں اور اس قسم کے فیصلوں سے انکی محبت کو ہمارے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر منعقدہ پر ہجوم احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی محمد کمال، مطیع الرحمن،محترمہ زریں مجید،ریحانہ نسرین و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر محمد فاروق ستا ر نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ نے مذکورہ کیس میں وزیر اعظم ،وفاقی کابینہ ، حکومت پنجاب اور وزیر داخلہ کو نوٹس بھیجے لیکن کیس کے انتہائی اہم فریق یعنی ایم کیو ایم کولاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیاگیا،پنجاب کے چند متعصب وکلاء نے جناب الطاف حسین کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی لیکن فریقین کی جانب سے کسی بھی مؤقف آنے سے قبل ہی فیصلہ سنا کر ہمیں آزادئ اظہار رائے سے محروم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی جنوبی سندھ کے عوام آئین کے تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں ،ایم کیوا یم کے خلاف غیر آئینی اقدامات کئے جارہے ہیں اور منصفانہ فیصلے نہیں کئے جارہے، پنجاب ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ کی سیاست پر یکطرفہ فیصلوں سے سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں احساس بیگانگی شدت اختیار کر رہاہے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تصاویر کی نشر و اشاعت پر بھی پابندی لگادی جو پاکستانی عدالتوں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا واحد فیصلہ ہے، لاہور ہائی کورٹ نے یکطرفہ فیصلے کے ذریعے جناب الطاف حسین کے آزادئ 
اظہار رائے پر پابندی عائد کرکے آئین کے آرٹیکل 10Aکے منافی اقدام کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون کیا ، چےئر مین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی پر احسان کیا لیکن انہوں نے وعدہ خلافی اور دھوکہ دہی کی۔انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ ایم کیوا یم کے آئینی و قانونی ماہرین کو نوٹس بھیج کر ہمارا مؤقف سنے اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کیس کا فیصلہ کرے،ایم کیو ایم نے عوامی غم و غصے کو مثبت انداز سے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اگر پاکستان میں ہمارے ساتھ نا انصافیوں پر ہمارا مؤقف نہیں سنا جائے گا تو ہم کس کادروازہ کھٹکھٹائیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کروانا،ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونیوالے ہزاروں کارکنان اور اسیروں کو انصاف فراہم کرنا بھی ملک کی اعلیٰ عدلیہ کا کام ہے۔سندھ اسمبلی کے مستعفی حق پرست رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام اور عدالتوں کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا گیا لیکن آج لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے اعلیٰ ایوانوں اورجلسوں میں متعدد سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے توہین عدالت و ملک کے اعلیٰ اداروں کی توہین کی لیکن کسی کے خلاف غداری کے مقدمے نہیں بنائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے خلاف ہونیوالے فیصلوں پر آئینی و قانونی راستوں سے اپیل کرے گی اور ناانصافیوں کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرے گی، کروڑوں لوگوں کے دلوں میں جناب الطاف حسین کا فلسفہ لہو بن کر دوڑتا ہے ہماری آئندہ نسلوں کو بھی جناب الطاف حسین کی محبت سے بعض نہیں رکھا جاسکتا،ایم کیو ایم امن پسند اور محب وطن جماعت ہے آج بھی عدالتوں اور قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں۔محفوظ یار خان نے کہاکہ جناب الطاف حسین اورانکے تمام کارکنان ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور انکے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،1992ء کے ریاستی آپریشن میں پنجاب ہائی کورٹ نے ہمارے کارکنان کو ریلیف فراہم کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ جلد بازی میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جاسکتے، ایم کیوا یم اپنے اسیر و لاپتہ کارکنان کے ساتھ انصاف کی متقاضی ہے اور اس سلسلے میں بھی عدلیہ کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے معز ز چیف جسٹس فیصل عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں حاضر سروس ججز کو تعینات کروائیں ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے ساتھ نا انصافیوں کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے کارکنان ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور انکی قیادت میں متحد ہیں، مہاجروں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔انہوں نے انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کو روکنے کیلئے اقدام کریں ۔احتجاجی مظاہرے کی کوریج کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تصاویر

10/1/2024 8:28:13 AM