ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ، شبیر احمد قائم خانی
اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے سازشی عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہو گا اور حق پرستوں کو فتح نصیب ہو گی
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال
لاہور۔۔۔۔۔۔5 ستمبر 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی زیرصدارات پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان ، رکن محمد ندیم ، اراکین ایڈہاک کمیٹی میاں راشد علی ، عذرا مہب و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے صورتحال اور تنظیمی و تحریکی امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پرشبیر احمد قائم خانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ کہاایم کیو ایم پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر وارڈ ، یونین کونسل ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی ۔ اس موقع پر خالد اعوان نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی من گھڑت الزامات کے ذریعے عوام کو ایم کیو ایم سے دور کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل جاری ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے سازشی عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھا ہو گا اوحق پرستوں کو فتح نصیب ہو گی۔ انشاء اللہ