Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چنگ چی رکشوں پر پابندی کے باعث شہریوں کی مشکلات اور پریشانیوں پر ایم کیوایم کے مستعفی ارکان سندھ اسمبلی کااظہار تشویش


چنگ چی رکشوں پر پابندی کے باعث شہریوں کی مشکلات اور پریشانیوں پر ایم کیوایم کے مستعفی ارکان سندھ اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 8/26/2015
چنگ چی رکشوں پر پابندی کے باعث شہریوں کی مشکلات اور پریشانیوں پر ایم کیوایم کے مستعفی ارکان سندھ اسمبلی کااظہار تشویش
حکومت شہریوں کوسستی سفری سہولیات فراہمی کے لئے گرین بس سروس سمیت متبادل انتظام کرے ، مستعفی ارکان سندھ اسمبلی 
کراچی :۔۔۔26، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی ارکان سندھ اسمبلی نے شہر میں چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کئے جانے کے باعث شہریوں کو دوران سفرشدید مشکلات اور پریشانیوں میں اضافے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اہلیان کراچی کیلئے روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے مناسب سفری سہولیات ناہونے کے برابر ہیں اورحکومت فوری طور پرشہریوں کومتبادل سفری سہولت کی فراہمی کے لئے گرین بس سروس سمیت ٹھوس اقدامات بروئے کارلائے اورشہریوں کوسستی اوربہترسہولیات فراہم کرے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشوں پر عدالتی پابندی کے باعث شہریوں کو دفاتر پہنچنے، طلباء و طالبات کو اسکول ، کالجزاورخصوصاََخواتین کو روز مرہ کے کاموں کے سلسلے میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان پریشانیوں کو کم کرنے کے بجائے بس مالکان نے چنگ چی رکشوں کی بندش کے فیصلے کے بعد سے بس کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے جس سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی عائدکرنے کا فیصلہ صادر کیا لیکن اس کی آڑ میں ٹریفک پولیس نے سی این جی رکشوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے جس کے باعث غریب شہری سستی سفری سہولیات سے بالکل محروم ہوگئے ہیں جبکہ مہنگائی کے اس دور میں اضافی کرایوں کے بوجھ اور مشکلات برداشت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کم کرنے کیلئے منصوبے سرخ فیتے کی نظر کردیئے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ اور مہنگے کرایوں سے پریشان شہری جائیں تو کدھر جائیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں ۔ مستعفی ارکان سندھ اسمبلی نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ چنگ چی اور سی این جی رکشوں کی بندش سے شہریوں کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور شہر میں گرین بس سروس فوری شروع کی جائے 

10/1/2024 6:26:11 AM