اہم اعلان
یہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاوہ انٹرویوہے جوممتازصحافی سلیم صحافی نے درجنوں مرتبہ درخواستیں کرکے لیاجس کی وجہ سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کواپنے طے شدہ درجنوں پروگراموں کوملتوی کرناپڑا اورپروگراموں کونئے سرے سے ترتیب دیناپڑا ۔ جناب الطا ف حسین کایہ انٹرویو 17 اگست 2015ء کوریکارڈکیاگیاتھا جسے وعدے کے مطابق 19 اگست 2015ء کونشرہوناتھا۔ جس کے ثبوت میں ہم اہل پاکستان اورعلم وفن کاذوق رکھنے والے اکابرین، اساتذہ کرام اورطالبعلموں سے کہیں گے کہ وہ اس انٹرویو کے درج ذیل اشتہار کوپڑھ کرخود فیصلہ کریں کہ اس انٹرویو کو کس روز اور کس وقت نشر کیاجاناتھا لیکن جناب الطاف حسین کے اس انٹرویوکومقررہ وقت سے آدھاگھنٹہ پہلے متعلقہ ٹی وی نے نشرکرنے سے انکار کردیا اوراس کی وجہ پیمرا اورموجودہ حکومت کے وزراء کی مداخلت بتائی گئی۔ ٹیلی ویژن اور اخبارات میں مذکورہ انٹرویو کی نشریات کے سلسلے میں مسلسل اعلانات کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کروڑوں کارکنان اور عوام،قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اس انٹرویو کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے لیکن عین وقت پر انٹرویو نشر کرنے سے انکار کے باعث انہیں شدید مایوسی اورذہنی کوفت کا سامناکرناپڑا ۔
بہرحال پھربھی ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اس اہم انٹرویوکوایک لفظ کاٹے بغیر عوام کے لئے من وعن پیش کررہے ہیں تاکہ وہ اسے سن کرخود اندازہ کرسکیں کہ اس انٹرویو میں قائدتحریک جناب الطا ف حسین نے ایسی کونسی قابل اعتراض
بات کی تھی جس کی بناء پر ان کے اس انٹرویوکو نشرہونے سے روکاگیا۔
شکریہ
شعبہ ء اطلاعات
متحدہ قومی موومنٹ
جناب الطاف حسین کے انٹرویو کا ٹی وی پر چلنے والا اشتہار
جناب الطاف حسین کے انٹرویو کا روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والا اشتہار
