Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں ڈی لمیٹیشن کی جوایکسرسائز ہوئی ہے وہ آئین ،قانون کی خلاف ورزی اورعوام کے حق پرکھلاڈاکہ ہے ،فروغ نسیم


سندھ میں ڈی لمیٹیشن کی جوایکسرسائز ہوئی ہے وہ آئین ،قانون کی خلاف ورزی اورعوام کے حق پرکھلاڈاکہ ہے ،فروغ نسیم
 Posted on: 8/22/2015
سندھ میں ڈی لمیٹیشن کی جوایکسرسائز ہوئی ہے وہ آئین ،قانون کی خلاف ورزی اورعوام کے حق پرکھلاڈاکہ ہے ،فروغ نسیم
متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے جس نے سندھ اوراس کے عوام کے ساتھ ہونیوالی دھاندلی کوہائی کورٹ سمیت ہرفورم پرچیلنج کیاہے
سندھ میں ڈی لمیٹیشن (حلقہ بندیوں)کی تمام تر ایکسرسائز کرنابنیادی طورپرالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے 
الیکشن کمیشن نے نہ صرف اپنی ذمہ داری سے راہ فراراختیارکیابلکہ حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں کی گئی غیرقانونی وغیرآئینی اورعوام دشمن حلقہ بندیوں کوآنکھ بندکرکے تسلیم کرلیا
بیرسٹرفروغ نسیم کی ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔22 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹراورایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے مرکزی رکن بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے سندھ میں من پسند کی حلقہ بندیاں کر کے نہ صرف آئین اورقانون کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ سندھ کے عوام کے حق پربھی ڈاکہ ڈالاہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے جس نے سندھ حکومت کی ڈی لمیٹیشن کی ایکسرسائز ہائی کورٹ سمیت ہرفورم پرچیلنج کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقصدکسی سے لڑنانہیں بلکہ پرامن طریقے سے سندھ کے عوام کی خدمت کرنااور انہیں ان کاجائزحق دلاناہے،اس حوالے سے اللہ کی مددہمارے ساتھ ہے اورہم سب قائدتحریک الطاف حسین بھائی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں حکومت کی جانب سے حلقہ بندیوں میں جتنی بڑی دھاندلی کی گئی یہ قطعی غیرآئینی ہے اورہمیں پوری امیدہے کہ فیصلہ حق وسچ کاہوگااورعدالتیں اس غیرآئینی عمل کے خلاف اپنا کردار ادا کرینگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کی لیگل ایڈکمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ہفتے کی شام خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاکہ آج کی پریس کانفرنس کابنیادی مقصد سندھ میں ایم کیوایم کی جانب سے ڈی لمیٹیشن کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے موقف اوردائرپیٹشن کی تفصیلات سے آگاہ کرناہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں ڈی لمیٹیشن (حلقہ بندیوں)کی تمام تر ایکسرسائز کرنابنیادی طورپرالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تاہم الیکشن کمیشن نے نہ صرف اپنی ذمہ داری سے راہ فراراختیارکیابلکہ حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں کی گئی غیرقانونی وغیرآئینی اورعوام دشمن حلقہ بندیوں کوآنکھ بندکرکے تسلیم کرلیااوراس پرکوئی سوال ٹھانے زحمت نہیں کی۔سندھ میں ڈی لمیٹیشن کی جوایکسائزہوئی ہے وہ آئین ،قانون کی خلاف ورزی اورعوام کے حق پرکھلاڈاکہ ہے جس کومتحدہ قومی موومنٹ نے چیلنج کیاہے۔ انہوں نے حیدرآبادکی مثال دیتے ہوئے کہاکہ حیدرآبادمیں بھی ایساکیاگیاہے کہ وہاں قاسم آبادکو حیدرآبادکی تمام مراعات دی گئی ہیں،اسی طرح دیہی علاقوں کوشہری علاقوں میں ڈال کرجیری میڈرنگ(Gerry mandering) کاعمل کیاگیاہے جس کی ایک اورمثال کراچی کے علاقوں کورنگی اورملیرمیں نظرآتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین میں ہے کہ لوکل گورنمنٹ انسٹی ٹیویشن ایسی ہونی چاہئے جس کے پاس عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے تمام اختیارات ہواورجونچلی سطح تک ان اختیارات کااستعمال کرکے عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف اورسہولیات فراہم کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ 2008ء کے بعدلوکل گورنمنٹ انسٹی ٹیویشن ایکٹ کوجس طرح بربادکیاگیاوہ سب کے سامنے ہے ۔سندھ حکومت نے ڈی لمیٹیشن میںآبادی کوکم ظاہرکرنے کوشش کی تاکہ وہاں وہ سہولیات فراہم ہی نہ ہوسکیں جس کے وہ حقدارہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں بہت غلطیاں ہیں اوران تمام وجوہات کی بنیادپرمتحدہ قومی موومنٹ سندھ ہائی کورت میں اس کے خلاف پیٹشن دائرکررکھی ہے جس کی سنوائی جلدہونے جارہی ہے۔

10/1/2024 6:26:50 AM