Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ آج شروع کئے گئے پروسیس کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ، مولانا فضل الرحمن


ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ آج شروع کئے گئے پروسیس کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ، مولانا فضل الرحمن
 Posted on: 8/18/2015
ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ آج شروع کئے گئے پروسیس کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ، مولانا فضل الرحمن 
رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے باوجود ایم کیوایم کے مثبت رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، مولانا فضل الرحمن 
ملک و قوم اور سیاسی نظام کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے ایم کیوایم نے اپنا جذبہ برقرار رکھا اور کسی جذباتیت کا مظاہرہ نہیں کیا ، فضل الرحمن 
مثبت رویئے ، جذبے اور عندیئے کے ساتھ ہم اسلام آباد میں ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر بات چیت کو مزید آگے بڑھائیں گے 
مسنگ پرنس کا مسئلہ پوری قوم کا المیہ ہے اور اس سے پوری قوم نبرد آذما ہے، فضل الرحمن 
پروسیس شروع ہوتا ہے تو بتدریج طور پر آگے بڑھتا ہے کچھ قوتیں اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی ہیں ، فضل الرحمن 
ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹرین کے استعفے دینے کی وجوہات آئینی ، قانونی اور انسانی ہیں ان وجوہات کو ایڈریس کیاجائے تو 
بات آگے بڑھے گی، ڈاکٹر فاروق ستار 
جناب الطاف حسین آپریشن کی مخالفت نہیں کی بلکہ شفافیت پر زور دیا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمن اور ڈاکٹر فاروق ستار کی نائن زیرو پر ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔18، اگست2015ء 
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ میرے ثالث ہونے اور ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر آج شروع کئے گئے سارے پروسیس کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ،رشید گوڈیل کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے حادثہ کے باوجود ایم کیوایم کے مثبت رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، ملک و قوم اور سیاسی نظام کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے ایم کیوایم نے اپنا جذبہ برقرار رکھا ہے اور کسی جذباتیت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اور اسی مثبت رویئے ، جذبے اور عندیئے کے ساتھ ہم اسلام آباد میں ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر بات چیت کو مزید آگے بڑھائیں گے ۔ان خیالات کااظہار مولانا فضل الرحمن نے ایم کیوایم کے استعفوں کے بعد حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان ثالث کی حیثیت سے نائن زیرو پر ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کی ۔ میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے ہاں معاشرے کا رواج بھی یہی ہے کہ اگر کوئی ناراض ہوجاتا ہے تو ایک دفعہ ان کے گھر جانا ہوتا ہے ، پارلیمنٹ نے اصرار کیا کہ آپ نے ہی جاکر بات کرنی ہے میں زندگی بھی پہلی نائن مرتبہ آیا ہوں اور ناراض لوگوں کے پاس جانا ہی پڑتا ہے اور میں محسوس کررہا ہوں کہ اس حوالے سے انہوں نے اچھا اور مثبت رویہ اپنایا ہے ، اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم ملک کو ایسے بحرانو ں سے بچائیں ، اور ملک کے آئین وقانون کے جو تقاضے ہیں اس کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کے سیاسی نظام کو استحکام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ پر ہمارا اتفاق ہے کہ یہ اس سارے پروسیس کو سبوتاژ کرنے کی ایک بڑی بزدلانہ کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑا حادثہ سامنے آجانے کے باوجود ایم کیوایم اپنے مثبت رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی اور انتہائی افسوسناک واقعہ کے باوجود انہوں نے ملک و قوم ، ملک کے سیاسی نظام کو ایک بحران سے نکالنے کیلئے اپنے جذبے کو برقرا ر رکھا ہے اور کسی جذباتیت کا مظاہرہ نہیں کیا اور اسی مثبت رویئے، جذبے کے اور عندیئے کے ساتھ ہم اسلام آباد میں مزید بات چیت آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے نائن زیرپر خوش آمدید کہنے پر جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں جو موقف لے کر آئے تھے اس پر بھی ایم کیوایم نے اپنے مثبت رویئے کااظہار کیا ہے ۔ رویئے مثبت ہوں ، نیتیں صاف ہوں تو راستے اللہ تعالیٰ خود دیتا ہے اور مسائل حل ہوتے رہتے ہیں ۔ عین ایسے وقت پر جب کہ ہم جذبہ سگالی کے تحت ایک بڑے اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے بیٹھے ایک انتہائی افسوسناک خبر ہمارے پارلیمنٹ کے رکن رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی آئی ، اس وقت رشید گوڈیل اچھی حالت میں نہیں ہیں ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ رشید گوڈیل کو صحت اور زندگی عطافرمائے ۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کئی سالوں سے اسلام آباد میں مسنگ پرسن کے دھرنے دے رہے ، کراچی نہیں دیگر صوبوں کے لوگ اس حوالے سے متاثر رہے ہیں ، یہ پوری قوم کا المیہ ہے اور اس سے پوری قوم نبرد آذما ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے لوگ براہِ راست مسئلے پیش کریں گے تو حل اسی طریقے سے نکالاجا تا رہے گا ۔ جب ایک عمل کا پروسیس شروع ہوتا ہے تو ظاہر ہے بتدریج طور پر آگے بڑھتا ہے کچھ قوتیں اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اصول کے تحت لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینا آئین وقانون اور حکومت کی ذمہ داری ہے ، یا یہ سوالیہ نشان کو کہ بعض واقعات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے اس تاثر کو دور ہونا چاہئے ، انصاف کیلئے ہم سب متفق ہیں ، جو بھی ایسی تجویز سامنے آئے گی جس سے شفافیت اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں اس سے کون انکار کریگا ۔ 
قبل ازیں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا کہ ہمارے اراکین پارلیمنٹرین کے استعفے دینے کی وجوہات آئینی ، قانونی اور انسانی ہیں ان وجوہات کو ایڈریس کیائے گا تو بات آگے بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے بار بار واضح کیا ہے کہ ہم نے آپریشن کی مخالفت نہیں کی ہے ہم چاہتے ہیں کہ غیر جانبداری، شفافیت کے ساتھ آپریشن ہوں تاکہ دیرپا اور پائیدار امن قائم ہو اور مولانا فضل الرحمن صاحب نے بھی اسی بات کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ایک ثالث کے طو رپر آئے ہیں تاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین پارلیمنٹرین کے استعفوں کے نتیجے میں جو سیاسی بحران پیدا ہورہا ہے اس مسئلے کو ملک میں سیاسی استحکام کیلئے حل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے مولانا فضل الرحمن پر اعتبار اور عتماد کیا اوران کے ثالث ہونے کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جناب الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن سے نائن زیرو پر گفتگو کی اور انہیں خوش آمدید کہا لیکن اسی اثناء میں قومی اسمبلی کے ہمارے رکن رشید گوڈیل پر ایک بزدلانہ حملہ کی خبر آئی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اس کھلی دہشت گردی کی مذمت کی گئی ،ہم سب بھی سمجھتے ہیں کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے امر ہے کہ آج جب ملک کے استحکام اور سیاسی استحکام کیلئے حوصلہ افزارء پیش رفت ہورہی تھی کہ اسی اثناء میں ہمارے رکن قومی اسمبلی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں، الطا ف بھائی نے سب سے اور پاکستان کے عوام سے رشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے یہاں آکر ہمیں منایا ہے اور ہم سے کہاکہ ہے کہ ہم منتخب ایوانوں میں رہ کر اپنا کرادر ادا کریں اور ملک کی استحکام اور سیاسی و جمہوری عمل میں ہمارا کردار اہم ہے ، ہم نے مولانا صاحب کے کردار کو اہمیت دی ہے اور یہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں ہم نے یہ کوشش بھی کی کہ جب پارلیمنٹ کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ء جو اپوزیشن ور حکومت میں ہیں ان کی جانب سے مولانا صاحب ثالث کے طور پر بھیجے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتہائی قدم اٹھایا اورا ستعفوں پر مجبور ہوئے ، مولانا فضل الرحمن سے آج جوگفتگو ہوئی ہے ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے ۔ باقی باتیں حکومت اور ثالث کے درمیان اسلام آباد میں طے ہوں گی۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتے لیکن آج جو رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کا واقعہ ہوا ہے یہ بہت تشویش ناک اور افسوسناک ہے ، میں یہ بات وثوق کے ساتھ نہیں کہنا چاہتا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اور بہت سے لوگ کہ رہے ہیں کہ یہ عمل جو ملک کے استحکام اور سیاسی استحکام کیلئے اٹھایا جارہا ہے کہیں یہ اسے سبوتاژ کرنے کی سازش نہ ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد بے نقاب کیاجائے گا ۔ 

10/1/2024 6:24:18 AM