Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل،گرفتاریوں، غیرقانونی حراست اورلاپتہ کرنے کے خلاف ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام برسلز میں یورپئین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل،گرفتاریوں، غیرقانونی حراست اورلاپتہ کرنے کے خلاف ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام برسلز میں یورپئین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/14/2015
کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل،گرفتاریوں، غیرقانونی حراست اورلاپتہ کرنے کے خلاف ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام برسلز میں یورپئین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنوں ،ان کے اہل خانہ اورہمدردوں کی شرکت 
ایم کیوایم کوکچلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اوراسے ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فریداحمد
پانچ کروڑ مہاجروں کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ فریداحمد
برسلز ۔۔۔ 14 اگست 2015ء
ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل،گرفتاریوں، غیرقانونی حراست اورلاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام برسلز میں جمعرات کو یورپئین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنوں اوران کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں ،لاپتہ کرنے اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے بارے میں احتجاجی کلمات درج تھے ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اورجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اٹھائے ہوئے تھے ۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے خلاف بھرپور اور زوردار نعرے لگائے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم بیلجئم کے آرگنائزرفریداحمدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی آڑمیں ملک کی تیسری سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم کوکچلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اسے ریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ کروڑ مہاجروں کوطاقت کے ذریعے ختم نہیں کیاجاسکتا۔اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کوایک پٹیشن بھی پیش کی گئی ۔ 


10/1/2024 6:26:27 AM