Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے خلاف ایک بار پھر 92ء کی طرز پر ریاستی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


ایم کیوایم کے خلاف ایک بار پھر 92ء کی طرز پر ریاستی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 8/14/2015
ایم کیوایم کے خلاف ایک بار پھر 92ء کی طرز پر ریاستی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
لانڈھی میں جشنِ آزادی کی تیاریوں میں مصروف کارکنان کی گرفتاریوں سے ظاہر ہوگیا کہ ہمیں جشنِ آزادی منانے سے بھی روکا جارہا ہے
ہمارے کارکنان بھی دیگر ہم وطنوں کی طرح جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن انہیں گرفتار کرکے ہماری خوشیوں کو خاک میں ملا دیا گیا
یونٹ 80, 81,82, 83, 84, 89 سمیت 8یونٹوں سے سرکاری اہلکاروں /قانون نافذ کرنے والے کے اہلکاروں/ رینجرز نے کارکنان و ذمہ داروں کو گرفتار کرکے حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ کروا دیا
اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی جانب سے دیے جانے والے بیانات زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں 
ایم کیوایم اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے نا انصافیوں کے خلاف عوام کو متحرک کرے گی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر سندھ ایم کیوایم کے خلاف غیرآئینی و غیرقانونی کارروائیوں کا نوٹس لیں 
جمعہ کی سہ پہر لانڈھی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکا ن اور ایم کیو ایم کے سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔۔14اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ایک بارپھر92کی طرزپرریاستی مشینری کااستعمال کیاجارہاہے، لانڈھی میں جشنِ آزادی کی تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری سے ظاہرہوگیاکہ ہمیں جشنِ آزادی منانے سے بھی روکاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ لانڈھی سیکٹر یونٹ 80,81,82,83,84,89سمیت 8یونٹوں سے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں/رینجرز نے کارکنان و ذمہ داروں کو گرفتار کرکے اطراف کے علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ کروادیا،یہ انتہائی غیر آئینی و غیر قانونی اقدام ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ گرفتار ہونیوالے کارکنان میں سے کوئی بھی فرد ہماری اطلاعا ت کے مطابق کسی جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث نہیں تھا ۔تاہم جشن آزادی کی رات چھاپہ مار کر جشن آزادی کی خوشیوں میں رخنہ ڈالا گیا ہے جس کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے ایک جانب تو ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہاہے جبکہ دوسری جانب ارباب اختیا ر کے بیانات ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے سیاسی ڈھانچے کے خلاف نہیں اور ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چاہتے تو پھر ایسی کون سی قوت ہے جو خاص مقاصد کے تحت ہمارے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی جانب سے دیے جانے والے بیانات زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں ،ایم کیو ایم کے کارکنان کو اپنے سوالات کے جوابات درکار ہیں کہ آخر جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونے سے انہیں کیوں روکا جارہاہے؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر لانڈھی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکا ن اور ایم کیو ایم کے سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ گذشتہ رات لانڈھی میں ایم کیو ایم کے کارکنان وعوام کو جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ہونیوالے جشن آزادی پروگرام کیلئے تیار کررہے تھے کہ اس دوران رینجرز کے اہلکاروں نے بلاجواز چھاپہ ما ر کر ہمارے بیگناہ کارکنان سے پاکستانی پرچم چھین کر انہیں گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنان بھی دیگر ہم وطنوں کی طرح جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن انہیں گرفتار کرکے ہماری خوشیوں کو خاک میں ملا دیا گیاہمیں خدشہ ہے کہ 24گھنٹوں میں کارکنان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو وہ بھی لاپتہ شمار ہوجائیں گے جو کہ انسانی حقوق کی پامالی اور غیر قانونی اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے منتخب علاقوں اور عوام کو جبراً حقیقی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کرکے لانڈھی میں امن کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے،جناب الطاف حسین نے لانڈھی کے پر امن عوام او ر کارکنان کو صبر کی تلقین کی ہے اور لانڈھی میں امن قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے کیوں کہ جناب الطاف حسین کا نظریہ امن پسندی کا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ ، چیف آف آرمی اسٹاف ، کور کمانڈر سندھ اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت سول و فوج کے تمام متعلقہ اداروں تک یہ پیغام پہنچایا ہے ۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے ادارے کے /رینجرز کے اہلکاروں کے ہمراہ آنے والے حقیقی دہشت گردوں نے شہید کارکنان کے اہل خانہ کے گھروں پر جاکر انہیں ہراساں کرر ہے ہیں اور ایف آئی آر میں سے حقیقی دہشت گردوں کا نام نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جس کے بعد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کسی بھی عوامی رد عمل کو روکنے سے قاصر ہوں نگے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اسٹیبلشمنٹ اور سویلین حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے متعلق اپنی پالیسی واضح کریں تاکہ ہم کراچی اور پاکستان کے امن و استحکام کیلئے اپناکردار ادا کر سکیں ،لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی کے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایک مرتبہ پھر لانڈھی کورنگی سمیت مختلف علاقوں کو نو گو ایریا بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے اور ہم نے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام سے صبر کی اپیل کی ہے لیکن اب اس سلسلے کو روک کر سیاسی مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لانڈھی ، کورنگی ، لائنز ایریا ، لیاقت آباد کے بعد پاک کالونی میں بھی حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوا یم کے جشن آزادی کیمپ پر فائرنگ کی ہے تاکہ ہمیں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگانے اور پاکستان کا پرچم بلند کرنے سے روکا جاسکے جو ملک دشمنی کا عمل ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوا یم اپنی آئینی ، جمہوری اور پر امن جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے نا انصافیوں کے خلاف عوام کو متحرک کرے گی۔
بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی سربراہی میں شاندارجشن آزادی ریلی نکالی گئی جس میں علاقے کے عوام خصوصاًنوجوانوں نے حصہ لیا۔ریلی لانڈھی سیکٹرآفس سے شروع ہوئی جو مختلف علاقوں اورشاہراہوں سے گشت کرتی ہوئی سیکٹرآفس پراختتام پذیرہوئی،ایم کیوایم کی ریلی کالانڈھی کے عوام نے زبردست خیرمقدم کیااورایم کیوایم پراپنے بھرپوراعتمادکااظہارکیا۔اس موقع پرجشن آزادی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اورایم کیوایم کے پرچم،بانی پاکستان محمدعلی جناحؒ اورقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویراٹھارکھی تھیں اوران کی جانب سے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جاتے رہے ہیں جس کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ 

10/1/2024 6:26:28 AM