Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

BBC Urdu: ’کراچی میں ماورائے عدالت ہلاکتوں میں پانچ گنا اضافہ‘


BBC Urdu: ’کراچی میں ماورائے عدالت ہلاکتوں میں پانچ گنا اضافہ‘
 Posted on: 8/14/2015

’کراچی میں ماورائے عدالت ہلاکتوں میں پانچ گنا اضافہ‘

  • 13 اگست 2015
ایچ آر سی پی کے مطابق اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مبینہ مقابلوں میں 348 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے ایک اہلکار نےدعویٰ کیا ہے کراچی میں پچھلے ڈھائی برسوں میں ماورائے عدالت ہلاکتوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایچ آر سی پی کے سندھ کے لیے وائس چیئرپرسن اسد اقبال بٹ نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ ’بالکل اسی طرح جس طرح بلوچستان لوگوں کو مار کے پھینکا جارہا تھا۔ اب وہی طریقہ کار یہاں پر سندھ میں کراچی میں بھی رائج ہوگیا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’2012 میں مبینہ مقابلوں اور حراست کے دوران 118 اموات ہوئیں جو 2013 میں بڑھ کے 193 ہوگئیں اور 2014 میں ان ہلاکتوں کی تعداد 621 ہوگئی جبکہ اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ان مقابلوں میں 348 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے سیاسی کارکنوں کو اٹھارہے ہیں اور ان پر تشدد کرکے انھیں جان سے مارکے پھینک رہے ہیں۔‘

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی سربراہی میں جاری آپریشن میں ایم کیو ایم کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے

کراچی میں رینجرز کی قیادت میں جاری آپریشن کے نتیجے میں حکام کے مطابق حالیہ مہینوں میں سٹریٹ کرائم سے لے کر اغوا اور ٹارگٹ کلنگ تک کے واقعات میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے مگر ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزامات سے بحالی امن کی کوششوں پر پھر سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔


10/1/2024 6:24:14 AM