Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام شاہ فیصل کالونی میں فارمیسی اور لیبارٹری سینٹر کا افتتاح کردیا گیا


ایم کیوایم کے زیراہتمام شاہ فیصل کالونی میں فارمیسی اور لیبارٹری سینٹر کا افتتاح کردیا گیا
 Posted on: 8/13/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام شاہ فیصل کالونی میں فارمیسی اور لیبارٹری سینٹر کا افتتاح کردیا گیا
افتتاح رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر احمد قائم خانی ، امین الحق اور کے کے ایف کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر نصرت شوکت نے کیا 
خدمت خلق فاؤنڈیشن فلاحی سرگرمیوں کا فعال ترین ادارہ ہے، شبیر احمد قائم خانی 
ایم کیوایم کے علاوہ دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کا رجحان عوامی مسائل کے حل کے بجائے ہمیشہ ذاتی مفادات 
کے حصول تک محدود رہتا ہے ، امین الحق 
تقریب کے شرکاء کا فارمیسی اور لیبارٹری سینٹر کے افتتاح کاخیر مقدم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں وسعت کیلئے دعائیں 
کراچی ۔۔۔13، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام آج شاہ فیصل کالونی نمبر 2میں واقع کارڈیک ایمرجنسی سینٹر میں فارمیسی اور لیبارٹری سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ۔ فارمیسی اور لیبارٹری سینٹر کا افتتاح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر احمد قائم خانی، امین الحق اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر نصرت شوکت نے کیا ۔ اس موقع پر کارڈیک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق حق پرست سینیٹر عبد الحسیب خان ،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نشاط ضیاء قادری ، ارشد وہرااور علاقے کے عوام اورمعززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے شرکاء نے فارمیسی اور لیبارٹری سینٹر کے افتتاح کا زبردست خیر مقدم کیا اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں وسعت کیلئے دعائیں بھی کیں ۔ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن فلاحی سرگرمیوں کا فعال ترین ادارہ ہے اور اپنے قیام سے لیکر اب تک دکھی انسانیت کی بلاتفریق اور بے لوث خدمت کرتا چلا آرہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین خدمت خلق فاؤنڈیشن کا قیام خالصتاً دکھی انسانیت کی خدمت کے تحت عمل میں لے کر آئے ہیں اور اس ادارے کے تحت غریب بچیوں کی شادیوں کے لئے جہیز کا انتظام ،غربا ء و مساکین کی امداد کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر آج لعن طعن اور بے بنیاد اورجھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن اس کے فلاحی ادارے کی سرگرمیوں کو کہیں اجاگر نہیں کیاجاتا اور نہ ہی اس کی خدمات بیان کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد غریب ومظلوم عوام کے حقوق کا حصول ہے اور یہ تب تک ممکن نہیں ہے جب تک ملک کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست میں تبدیل نہ کردیاجائے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کا ادارہ ملک کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کی زندہ مثال ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شاہ فیصل کالونی میں عوام کی بلا تفریق خدمت کیلئے لیبارٹری اور فارمیسی کا افتتاح کیا گیا ہے اور لوگوں کوعلاج و معالجہ کی سہولیات میں آسانیاں فراہم کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے علاوہ دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کا رجحان عوامی مسائل کے حل کے بجائے ہمیشہ ذاتی مفادات کے حصول تک محدود رہا ہے جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آنے والے طوفان ، سیلاب ، قحط سالی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات مثالی ہیں اور انہیں حکومتی سطح پر بھی سراہایا گیا ہے، آج خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت فارمیسی اور لیبارٹری سینٹر کا افتتاح شاہ فیصل کالونی کے عوام کیلئے تحفہ ہے اور میری دعا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیشہ اسی طرح پیش پیش رہے ۔ افتتاحی تقریب سے سابق حق پرست سینیٹر عبد الحسیب خان ، ارکان سندھ اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ارشد وہرا نے بھی خطاب کیا ۔ 

10/1/2024 6:25:44 AM