Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ترجمان نے شعبہ اطلاعات کے رکن محمد ہاشم ولد بدر الدین کی گرفتاری اور ماورائے عدالت قتل سے متعلق تفصیلات جاری کردیں


ایم کیو ایم ترجمان نے شعبہ اطلاعات کے رکن محمد ہاشم ولد بدر الدین کی گرفتاری اور ماورائے عدالت قتل سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
 Posted on: 8/12/2015
ایم کیو ایم ترجمان نے شعبہ اطلاعات کے رکن محمد ہاشم ولد بدر الدین کی گرفتاری اور ماورائے عدالت قتل سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
شہیدمحمد ہاشم کو 6مئی2015ء تقریباً رات ساڑھے 10بجے راستے سے قانون نافذ کرنیوالواں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاتھا، ترجمان ایم کیو ایم 
9اگست 2015ء تقریبا رات 12:30بجے لیاقت آباد تھانے سے شہید محمد ہاشم کے اہل خانہ کو جامشورو سے لاش ملنے کی اطلاع دی گئی،ترجمان
محمد ہاشم شہید نے پسماندگان میں بیوہ سمیت ایک معصوم بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ترجمان ایم کیو ایم
کراچی ۔۔۔12اگست2015ء
ایم کیوا یم کے ترجمان نے شعبہ اطلاعات فوٹو سیکشن کے رکن و ایم کیو ایم کے سینئر کارکن محمد ہاشم ولد بدر الدین کی گرفتاری اور انکے ماوورائے عدالت قتل کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ ترجمان ایم کیو ایم نے تفصیلات بیان کر تے ہوئے کہاہے کہ محمد ہاشم شہیدکراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی تھے ،انہوں نے 1995ء میں بینظیر بھٹو کی حکومت میں ایم کیو ایم کے خلا ف ریاستی آپریشن کے دوران بحیثیت کارکن یونٹ164لیاقت آباد سیکٹر سے ایم کیوا یم میں شمولیت اختیار کی تھی جو سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ملاز م تھے اور موجودہ دور میں ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے ذیلی شعبے فوٹو سیکشن میں رکن کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے۔محمد ہاشم اپنے گھر کے واحد کفیل تھے جنہوں نے پسماندگان میں بیوہ سمیت ایک معصوم بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ترجمان ایم کیو ایم نے محمد ہاشم شہید کی گرفتار ی سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں 6مئی2015ء کو تقریباً شب ساڑھے10بجے نائن زیرو سے انکے گھر جاتے ہوئے راستے سے قانون نافذ کرنیوالے ادارو ں کے اہلکاروں نے گرفتار کیا اور انہیں لاپتہ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے انکے تمام موبائل نمبر بند ہوگئے اور اہل خانہ سے انکا کوئی رابطہ نہیں ہوا ،محمد ہاشم کے اہل خانہ نے 6مئی سے اپنے متعلقہ تھانے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ہیڈ کوارٹرز، دفاتر کے چکر لگائے لیکن انہیں محمد ہاشم کے متعلق کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔ترجمان نے کہاکہ 9اگست 2015ء کوتقریباً رات 12:30محمد ہاشم کے اہل خانہ کو لیاقت آباد تھانے سے بذریعہ فون اطلاع دی گئی کہ’’ لونی کوٹ تھانے ضلع جامشورو‘‘ کی حدود سے ایک نامعلوم نعش برآمد ہوئی ہے جسے لاوارث قرار دے کر ایدھی قبرستان جامشورومیں دفنا دیا گیا ہے۔ لہٰذا اہل خانہ ایدھی سینٹر جامشورو جاکر معلومات کرلیں جس کے بعد محمد ہاشم شہید کے اہل خانہ نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا اوان کے ہمارہ جاکر جامشورو ایدھی سینٹر میں تصویردیکھ کر محمد ہاشم شہید کے نام سے شناخت کرلیا ۔واضح رہے کہ محمد ہاشم شہید کی لاش کو لاوارث قرار دیکر ایدھی کے رضاکاروں نے جولائی کے مہینے میں جامشورو کے ایدھی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھاجسے بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد قبر کشائی کرکے کراچی میں یاسین آباد قبرستا ن میں 12اگست 2015ء بروز بدھ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

10/1/2024 6:25:45 AM