Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کے وفد کا ایم کیو ایم فوٹو سیکشن کے شہید رکن محمد ہاشم کے گھر کادورہ


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کے وفد کا ایم کیو ایم فوٹو سیکشن کے شہید رکن محمد ہاشم کے گھر کادورہ
 Posted on: 8/10/2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کے وفد کا ایم کیو ایم فوٹو سیکشن کے شہید رکن محمد ہاشم کے گھر کادورہ
ہمارے بیگناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور انکو لاپتہ کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،محمد حسین
کراچی آپریشن کے آغاز سے اب تک 150کارکنان لاپتہ ہیں،کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، محمد حسین
محمد ہاشم سینئر کارکن تھے جنہیں مئی میں گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیااور گزشتہ روز مقامی پولیس کی جانب سے 
اہل خانہ کو انکی شہادت اور جامشورو میں لاوارث قرار دیکر تدفین کی اطلاع دی گئی
ہمارابھائی بیگناہ تھا انصاف فراہم کیا جائے ، شہید محمد ہاشم کے اہل خانہ کا وفاقی و صوبائی حکومتو ں اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔۔۔10اگست 2015
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان اسمبلی کے وفد نے ایم کیو یم کے سینئر کارکن اور فوٹو سیکشن کے رکن شہید محمد ہاشم کے گھر کا دورہ کیا ۔وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکا ن محترمہ زریں مجیدسید امین الحق ، محمد کمال ، اور حق پرست اراکین سندھ اسمبلی شامل تھے ۔اس موقع پر وفد کے ارکان نے شہید کے سوگوار اہل خانہ، اہل محلہ او ر احباب سے محمد ہاشم کے المناک ماورائے عدالت قتل پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے آغاز سے اب تک ایم کیو ایم کے 150کارکنان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا جاچکا ہے جن کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ محمد ہاشم ایم کیو ایم کے سینئر کارکن تھے جنہیں 6مئی2015ء کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا گیا تھا اور گزشتہ روز انکے اہل خانہ کو مقامی پولیس اسٹیشن کی جانب سے انکی شہادت اور جامشورو میں لاوارث قرار دیکر تدفین سے مطلع کیا تھا،ہمارے بیگناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور انکو لاپتہ کئے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب تک ہمارے 40سے زائدکارکنان کو ماورائے عدالت اور آئین شہید کیا جاچکا ہے ،ہم نے انصاف کیلئے ملک کے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اورہر طرح کا آئینی اور قانونی طریقہ آزماکر دیکھ لیا لیکن کہیں سے ہمارے کارکنان اور انکے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہاہے۔اس موقع پر شہید محمد ہاشم کے اہل خانہ نے وفاقی و صوبائی حکومت اور چیف جسٹس سپریم کو رٹ آف پاکستان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

10/1/2024 6:22:26 AM