Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ اسمبلی کے باہر معذور افراد اور خواتین پر پولیس کے بہیمانہ اور شرمناک تشد د پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


سندھ اسمبلی کے باہر معذور افراد اور خواتین پر پولیس کے بہیمانہ اور شرمناک تشد د پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 8/10/2015
سندھ اسمبلی کے باہر معذور افراد اور خواتین پر پولیس کے بہیمانہ اور شرمناک تشد د پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
مرد اور خواتین معذورین حتی ٰ کہ حاملہ معذور خاتون کو آج جس طرح سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ انسانی 
تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے، رابطہ کمیٹی 
سندھ حکومت معذور افراد کے احتجاج و مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ، رابطہ کمیٹی 
سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانا مقدس ایوان کی توہین ہے ، رابطہ کمیٹی 
معذور افراد اور خواتین کے احتجاج پر پولیس نے جو دھاوا بولا ہے اس سے انسانیت کو شرما دیا ہے اور سندھ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو صحیح ثابت کردیا ہے ،ر ابطہ کمیٹی 
معذور مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اور جسموں پر ذرا برابر بھی لرزا طاری نہیں ہوا، رابطہ کمیٹی 
پولیس نے معذورین پر تشدد کرکے اپنی بہادری کے جو جوہر دکھائے ہیں وہ دراصل بزدلی کی سب سے بڑی مثال ہے ، رابطہ کمیٹی 
سندھ اسمبلی کے باہر معذور افراد اورخواتین پر تشدد کی تحقیقات ، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فی الفور کارروائی اور 
اعلیٰ حکام کو برطرف کیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 10 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے معذور افراد اور خواتین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ حکومت معذور افراد کے احتجاج و مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اور خواتین معذورین حتی ٰ کہ حاملہ معذور خاتون کو آج جس طرح سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ انسانی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ معذور افراد اور خواتین کو کوٹے پر ملازمتیں نہ دینے کے باعث سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانا مقدس ایوان کی توہین ہے اور اس شرمناک حرکت سے واضح ہوگیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا ایوان لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خود موجود تھے اور ان کے ہوتے ہوئے اسمبلی کے باہر معذور افراد اور خواتین کو تشدد جس طرح سے پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے وہ شرمناک ہی نہیں بلکہ سندھ حکومت اور اس کے وزراء کی کھلی بے حسی کا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ آج سندھ اسمبلی کے باہر معذور افراد اور خواتین کے احتجاج پر پولیس نے جو دھاوا بولا ہے اس سے انسانیت کو شرما دیا ہے اور سندھ سمیت پاکستان بھر میں ہونیو الی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو صحیح ثابت کردیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ معذور مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اور جسموں پر ذرا برابر بھی لرزا طاری نہیں ہوا اور انہوں نے جس بہیمانہ انداز میں معذورین پر تشدد کرکے اپنی بہادری کے جوہر دکھائے ہیں وہ دراصل بزدلی کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے پولیس تشدد کے باعث زخمی ہونے والے معذورین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور کہاکہ ایم کیوایم ان کے مسائل ، مشکلات اور دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کے مطالبات کی منظوری کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے معذورین خصوصاً حاملہ معذور خاتون کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی کے باہر معذور افراد اورخواتین پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے ، اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کرائی جائے اور انسانیت کو شرما دینے والے اس واقعہ میں ملوث اعلیٰ حکام کو فی الفور برطرف کیاجائے۔ 

10/1/2024 6:22:14 AM