Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے سندھ بھر میں آج پرامن ہڑتال کا اعلان


ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے سندھ بھر میں آج پرامن ہڑتال کا اعلان
 Posted on: 8/10/2015
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے سندھ بھر میں آج پرامن ہڑتال کا اعلان 
تاجربرادری،ٹرانسپورٹرزاوراسکولزانجمنوں سے اپیل کی کہ وہ 10اگست کواپناکارروبارمکمل طورپربندرکھیں،عبدالحسیب
محمد ہاشم 6، مئی کی شب نائن زیروسے اپنے گھرواقع لیاقت آباد جارہے تھے کہ راستے سے انہیں گرفتار کرلیا گیا
آج یہ المناک اطلاع ملی ہے کہ محمد ہاشم کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ہے
محمد ہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے المناک واقعہ سے ایم کیوایم کے دیگر لاپتہ کارکنان کی زندگیوں کے حوالہ سے ہمارے خدشات بڑھ گئے ہیں
محمد ہاشم کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل مہاجروں کے بنیادی آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
نائن زیروپراراکین رابطہ کمیٹی اورمحمدہاشم شہیدکے سوگوار اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔:9، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ پر10اگست بروزپیرکو ہڑتال کااعلان کیاہے۔رابطہ کمیٹی نے تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز اور اسکولز انجمنوں سے اپیل کی کہ وہ 10اگست کواپناکارروبارمکمل طورپر بند رکھیں۔ہڑتال کااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے اراکین رابطہ کمیٹی اورمحمدہاشم شہیدکے بچوں اوردیگرسوگواراہل خانہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔عبدالحسیب نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی آڑ میں گزشتہ دوبرسوں سے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں ۔ اس عرصے کے دوران دومرتبہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآبا دسمیت شہر بھر میں ایم کیوایم کے دفاتراور کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارکر3380 (تین ہزار تین سو اسی )سے زائد رہنماؤں ، ذمہ داروں ،کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکیاجاچکا ہے جنہیں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کرجنگی قیدیوں کی طرح عدالت میں لایاگیا۔31،  دسمبر2014ء سے اب تک ایم کیوایم کے 20 کارکنان کو گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کردیا گیا اور 45 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان میں محمد ہاشم ولد بدرالدین بھی شامل ہیں جو پیشے کے لحاظ سے فوٹوگرافر تھے اور نائن زیرو پرایم کیوایم فوٹوسیکشن کے رکن کی حیثیت سے تنظیمی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔ محمد ہاشم کا تعلق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے تھا او روہ ایم کیوایم یونٹ 164کے کارکن تھے۔ انہوں نے بتایاکہ محمد ہاشم 6، مئی کی شب نائن زیروسے اپنے گھرواقع لیاقت آباد جارہے تھے کہ راستے سے انہیں گرفتارکرلیاگیا اور گرفتاری کے بعد سے آج کے دن تک ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا کہ انہیں گرفتارکرکے کہاں رکھاگیا ہے۔ محمد ہاشم کے اہل خانہ اور ایم کیوایم کے ذمہ داران نے ایم کیوایم کے دیگر لاپتہ کارکنان کی طرح محمد ہاشم کے بارے میں بھی جاننے کی ہرممکن کوشش کی تاکہ پتہ چلایاجاسکے کہ انہیں گرفتارکرکے کہاں رکھاگیا ہے لیکن وہ اپنی کوشش میں ناکام رہے جس کے باعث محمدہاشم کے اہل خانہ کی جانب سے عدالت سے رجوع کیاگی اور مورخہ 8، مئی 2015ء کوان کی بازیابی کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جس پر 28، جولائی کو عدالت کے حکم پر محمد ہاشم کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی گئی لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود آج یہ المناک اطلاع ملی ہے کہ محمد ہاشم کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ۔ (انا للہ وانا الہ راجعون)۔انہوں نے کہاکہ آج مورخہ9، اگست 2015ء کو سپرمارکیٹ لیاقت آباد تھانے کی جانب سے ٹیلی فون پرمحمد ہاشم کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے بتایا گیا کہ رونی کوٹ جامشورو سے 12، جولائی 2015ء کو ایک ڈیڈ باڈی ملی تھی جسے 15، جولائی کو ایدھی سینٹر نے لاوارث سمجھ کرحیدرآباد میں دفنادیا تھا ۔ پولیس کی جانب سے لاش کی شناخت کیلئے نادرا کو فنگر پرنٹ بھیجے گئے تھے اور نادرا کی جانب سے یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ لاش محمد ہاشم ولد بدرالدین کی ہے لہٰذا آپ تھانے آکر تصویر دیکھ کر شناخت کرلیں ۔ محمد ہاشم کے اہل خانہ نے تھانے جاکر تصویردیکھ کر شناخت کرلیا کہ یہ محمد ہاشم کی تصویر ہے جنہیں گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو عقل سلیم عطا کرے اور تمام لاپتہ کارکنان باحفاظت اپنے گھروں کو واپس آجائیں اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے نہ صرف جمہوری انداز میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں بلکہ آئینی اورقانونی راستے بھی اختیارکیے جارہے ہیں لیکن محمد ہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے المناک واقعہ سے ایم کیوایم کے دیگر لاپتہ کارکنان کی زندگیوں کے حوالہ سے ہمارے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ہم محمد ہاشم کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوراس بہیمانہ عمل کو مہاجروں کے بنیادی آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیتے ہیں۔عبدالحسیب نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بارہا کہاجاچکا ہے کہ اگر ایم کیوایم کے کسی کارکن پر یہ الزام ہے کہ وہ کسی جرم میں ملوث ہے تو آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے گرفتارکرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بجائے عدالت میں پیش کیاجائے اور اگر جرم ثابت ہوجائے تو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ایم کیوایم ، کراچی کی سب سے بڑی منتخب جماعت ہے ، کراچی کا امن ایم کیوایم کو سب سے زیادہ عزیزہے لہٰذا یہ کیسے ممکن ہے کہ ایم کیوایم شہر میں قیام امن کیلئے مثبت اقدامات کی مخالفت کرے گی ۔قیام امن کے لئے پولیس ، تھانے ، عدالتیں اورجیلیں ہوتی ہیں، اگرکوئی فردکسی غیرقانونی عمل میں ملوث ہو،کسی پر کوئی مقدمہ ہویاکوئی کسی مقدمہ میں مطلوب ہوتو اس کیلئے ایک قانون موجودہے، قانون کے مطابق اسے گرفتارکیاجاتاہے،تھانے میں تفتیش کی جاتی ہے، عدالتوں میں چالان پیش کیاجاتاہے پھراس کاٹرائل کیاجاتاہے ۔اگرملزم پر جرم ثابت ہوجائے تو عدالت ،قانون کے مطابق اسے سزادیتی ہے لیکن کسی کوصرف اورصرف ایم کیوایم سے وابستہ ہونے کی بنیادپر گرفتار کرنا، گرفتاری کے بعدسرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانا،عدالت میں پیش کرنے کے بجائے لاپتہ کردینااورحراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیناسراسرظلم ہے،اس عمل کو کسی بھی مہذب معاشرے میں جائز قرارنہیں دیاجاسکتا ۔حکمرانوں کو یادرکھنا چاہیے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔ جو عناصر مہاجردشمنی میں ظلم وستم اور قتل وغارتگری کا بازار گرم کررہے ہیں اورعوام کے گھروں میں صف ماتم بچھا رہے ہیں وہ پاکستان اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور جوعناصر ایم کیوایم کے خلاف ماورائے آئین و قانون اقدامات کی حمایت کررہے ہیں اور بے گناہ مہاجروں پر غیرانسانی مظالم کی حمایت کررہے ہیں انہیں اپنے متعصبانہ رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں ، سیاسی تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسنز کی جانب سے ہمیں مشورے دیئے جاتے ہیں کہ آپ اپنے خلاف ناانصافیوں اور زیادتیوں پرمنتخب ایوانوں اور عدالتوں سے رجوع کریں لیکن جب قانون نافذ کرنے والے ادارے، ایم کیوایم دشمنی میں اندھے ہوجائیں ، سیاسی ومذہبی جماعتیں متعصبانہ رویہ اختیارکریں اور بے گناہ مہاجروں کو عدالتوں سے بھی انصاف نہ ملے تو آخر ہم کہاں جائیں اور کس سے انصاف مانگیں ؟ محمد ہاشم کے ماورائے عدالت قتل پر ان کے گھروالوں پر کیاقیامت ٹوٹی ہے کیا ارباب اختیار اور اقتدار اس کا اندازہ کرسکتے ہیں؟ خدانخواستہ اگر ان کے گھر کے کسی فرد کو اسی طرح گرفتارکرکے لاپتہ کردیا جائے اور پھر چندروز بعد اس کی لاش سڑک پر پھینک دی جائے تو ان کے دل پر کیاگزرے گی ؟ہم ارباب اختیار اور اقتدار سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ایم کیوایم کاکارکن ہونا کوئی جرم ہے ؟ کیا ایم کیوایم کے کارکنان پاکستانی نہیں ہیں؟ آخر محب وطن مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کرکے کون سے قانون اور آئین کی پاسداری کی جارہی ہے ؟ ہم سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم دشمنی میں آئینی ، قانونی، اسلامی اور انسانی اصول وضوابط کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور پرامن مہاجرعوام میں نفرت کوجنم دیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ عبدالحسیب نے کہاکہ ارباب اختیاراور اقتدار سمیت تمام ایم کیوایم دشمن پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ چھاپے ، گرفتاریوں ، منفی پروپیگنڈوں اور ماورائے عدالت قتل کے المناک واقعات سے نہ تو ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے اور نہ ہی ایم کیوایم کو حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے۔ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام نے تہیہ کررکھا ہے کہ چاہے استحصالی قوتیں، مہاجروں پر ظلم وستم کی انتہا ء کردیں ، چاہے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں، ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتارکرلیاجائے یا پوری مہاجرقوم کو ماورائے عدالت قتل کردیا جائے ہم ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دیں گے۔ جوعناصر بے گناہ مہاجروں کو چنگیزی مظالم کانشانہ بنارہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی آڑ میں ایم کیوایم کو نشانہ بنارہے ہیں انہیں یادرکھنا چاہیے کہ سب سے بڑی طاقت اللہ تعالیٰ کی ہے ، اللہ سب دیکھ رہا ہے اور وہی سب سے بہتر انصاف کرنے والا ہے ۔ انشاء اللہ مظلوموں کی آہیں رنگ لائیں گی اور بے گناہ مہاجروں کو ظلم وستم کا نشانہ بنانے والوں پر اللہ تعالیٰ کاقہر نازل ہوگا۔عبدالحسیب نے صدرپاکستان جناب ممنون حسین ، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیرداخلہ سندھ انورسیال سے پرزور مطالبہ کیا کہ محمد ہاشم کے ماورائے عدالت قتل کافوری نوٹس لیاجائے ، اس کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے اور تمام لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک سے بھی اپیل کی کہ وہ محمد ہاشم کے ماورائے عدالت قتل پر سوموٹو ایکشن لیں، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں، حراست کے دوران ان پر وحشیانہ تشدد، گرفتارکارکنان کو لاپتہ کرنے اور انکے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔انہوں نے انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے بھی دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکن محمد ہاشم کے ماورائے عدالت قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اورسیاسی کارکنان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔عبدالحسیب نے قائد تحریک الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کی جانب سے محمد ہاشم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد ہاشم شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں شہادت کا درجہ دیکر جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور سوگوار لواحقین کو اس المناک سانحہ پر صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)

10/1/2024 6:22:20 AM