Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کل تک چوہدری عبدالمجید ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اپنا قائد مانتے تھے اور آج کس منہ سے ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کررہے ہیں، طاہر کھوکھر، پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم آزار کشمیر اسمبلی


کل تک چوہدری عبدالمجید ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اپنا قائد مانتے تھے اور آج کس منہ سے ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کررہے ہیں، طاہر کھوکھر، پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم آزار کشمیر اسمبلی
 Posted on: 8/6/2015 1
کل تک چوہدری عبدالمجید ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اپنا قائد مانتے تھے اور آج کس منہ سے ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کررہے ہیں، طاہر کھوکھر، پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم آزار کشمیر اسمبلی
وزیراعظم آزاد کشمیر اگر 72گھنٹوں کے اندرایم کیو ایم پر الزام تراشیوں پر معافی نہ مانگی تو تمام ثبوت قوم کے سامنے لے آئیں گے وزیراعظم بتائیں کہ وہ لندن سیکریٹریٹ کس کو فون کرتے تھے، طاہر کھوکھر
وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ایم کیو ایم کیخلاف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بن چکے ہیں، طاہر کھوکھر
آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر کا اسمبلی سیکر یٹریٹ میں حق پرست رکن اسمبلی سلیم بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب 
مظفرآباد:۔۔06 ؍ اگست2015ء 
ایم کیو ایم آزاد کشمیر نے بھی وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکو72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈرمحمدطاہرکھوکھر ‘ ایم ایل اے سلیم بٹ نے کہا کہ وزیراعظم اور پی پی حکومت نے جمہوری روایات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ہمارے خلاف 9 قراردادیں اسمبلی میں لائیں اور ہمیں بولنے تک کا موقع نہیں دیا‘ کل تک چوہدری عبدالمجید ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اپنا قائد مانتے تھے اور آج کس منہ سے ان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں ‘ وزیراعظم بتائیں کہ وہ لندن سیکرٹریٹ کس کو فون کرتے تھے اور اداروں و مختلف شخصیات کیخلاف کس قسم کی زبان استعمال کرتے تھے ‘اگر انہوں نے 72 گھنٹوں کے اندرایم کیو ایم پر الزام تراشیوں پر معافی نہ مانگی تو تمام ثبوت قوم کے سامنے لے آئیں گے ‘ وزیراعظم کی گفتگو ریکارڈپر موجود ہے ۔ طاہرکھوکھرنے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اپنی کرپشن چھپانے‘ گرتی ہوئی ساکھ بچانے کیلئے ایم کیو ایم کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا حصہ بن چکے ہیں جس کا مقصد صرف پوائنٹ سکورنگ ہے کیونکہ آج تک کسی بھی عدالت میں ایم کیو ایم کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ سے فراغت کے نام پر ڈرامہ رچایا ‘ انہوں نے کئی ماہ پہلے استعفے دے رکھے تھے ‘ اس طرح کے ٹوپی ڈرامے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی جانب سے اپنی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش ہے جس میں انہیں کامیابی نہیں ملے گی ‘ کیونکہ انہوں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں ریاست میں تمام اداروں کو تباہ کردیاہے ‘ ان کے ساتھی اورخاندان کے لوگ تمام میگا پراجیکٹس میں کمیشن وصول کر رہے ہیں ‘ سرکاری نوکریوں کی لوٹ سیل لگائی گئی ہے جس کا اب انہیں حساب دینا ہوگا۔ طاہرکھوکھر نے کہاکہ حکمران جماعت اور وزیراعظم ایم کیو ایم کی آزادکشمیر میں کارکردگی ہمیشہ خائف رہے اور خود ہماری وزارتوں میں مداخلت کرتے رہے اور عوامی فلاح و بہبود کے ہمارے جملہ اقدامات میں روڑے اٹکاتے رہے کیونکہ پی پی کی کارکردگی ہمیشہ صفر رہی اور عوام نے پی پی کے وزراء اور رہنماؤں سے یہ سوال کرنا شروع کردیا تھا کہ وہ کیاکررہے ہیں ‘ کارکردگی صرف ایم کیو ایم کے دو وزراء کی ہی نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اقتدار نہ کبھی تھا اور نہ ہو گا ‘ایم کیوایم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں خدمت کاسفر جاری رکھیں اس طرح کے حربے اور سازشیں ہماراکچھ نہیں بگاڑ سکتیں ‘ وزیراعظم اب اچھل کود کے ذریعے عوام کو توجہ نہیں ہٹا سکتے ‘ انہوں قوم کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ جب آصف زرداری نے پاک فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی تو ان کی حب الوطنی اس وقت کدھر تھی انہوں نے اس کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کیوں نہیں کروائی اور ان سے لاتعلقی کا اعلان کیوں نہیں کیا ‘ حق پرست ممبران اسمبلی نے کہا کہ حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی اور وہ آزادکشمیر کے کونہ کونہ تک قائد تحریک کا پیغام پہنچا کر دم لیں گے اور انشاء اللہ آزادکشمیر سے بہت جلد کرپٹ اور استحصالی ٹولہ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔پریس کانفرنس میں صوبائی کمیٹی کے رکن ملک تنویر بھی موجود تھے۔

10/1/2024 6:24:41 AM