Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے شہیدوں، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کا الطاف حسین سے اظہار عقیدت


لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے شہیدوں، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کا الطاف حسین سے اظہار عقیدت
 Posted on: 8/6/2015 1
لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے شہیدوں، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کا الطاف حسین سے اظہار عقیدت
الطاف بھائی! آپ ایم کیوایم کی قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ نہ کریں
اگرآپ نے ایم کیوایم کی قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو ہمارے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں چلی جائے گی
راہ حق میں ہم خود بھی شہادت دینے کیلئے تیارہیں لیکن آپ کو چھوڑنے کا تصورتک نہیں کرسکتے
الطاف بھائی ! آپ ہم مظلوموں کا سہارا اورامید کی کرن ہو،ہم صرف آپ کو جانتے ہیں اور آپ ہی کے ساتھ ہیں
حق پرستی کی جدوجہد میں ہرقسم کا ظلم وستم برداشت کریں گے لیکن پھر یہی کہیں گے آپ ایم کیوایم کی قیادت سے ہرگزدستبردار نہ ہوں
لال قلعہ گراؤنڈ میں شریک ایم کیوایم کے شہیدوں، اسیروں اورلاپتہ کارکنان کے والدین، بہن بھائیوں اور اہلیہ کی اپیل
کراچی۔۔۔6،اگست2015ء
ایم کیوایم کے شہیدکارکنان کے لواحقین، لاپتہ ، اسیراور،معذور کارکنان کی اہلیہ ، بوڑھے والدین ، بہن بھائیوں اور بچوں نے جناب الطاف حسین پر زور دیاہے کہ اگر انہوں نے ایم کیوایم کی قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو ان کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں چلی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب کے دوران جناب الطاف حسین نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ا سٹیبلشمنٹ کو الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم قبول ہے وہ مہاجروں کے خلاف ہرظلم بند کردے گی اورکارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی بندکردیاجائے گااگر ایم کیوایم کو الطاف حسین کے بغیر چلایا جائے لہٰذا آپ اللہ کوگواہ بناکر بتائیں کہ کیاقوم کو بچانے کیلئے آپ الطاف حسین کی قربانی نہیں دے سکتے؟ جس پر اجتماع کے شرکاء نے یک زبان ہوکر کہا’’ہرگز نہیں‘‘ اس موقع پر پورا پنڈال جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، شرکاء نے نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا جس کا سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے شہید ، لاپتہ اور اسیرکارکنان کے بزرگ والدین، بھائیوں اور اہلیہ نے فرداً فرداً جناب الطا ف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ بیشتر بزرگوں نے انتہائی رقت انگیز انداز میں جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا تو اجلاس کے شرکاء اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے ۔اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار اور ہرچہرہ غمزدہ دکھائی دے رہاتھا۔ایک شہید کارکن کے بزرگ والد نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے دوبیٹے اور دو پوتے حق پرستی کی جدوجہد میں شہید ہوچکے ہیں اور اس راہ حق میں ہم خود بھی شہادت دینے کیلئے تیارہیں لیکن آپ کو چھوڑنے کا تصورتک نہیں کرسکتے ۔ ایک شہید کی بوڑھی والدہ نے کہاکہ چاہے ہمیں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں لیکن آپ کے بغیرہم ایم کیوایم کو قبول نہیں کریں گے ۔ ایک شہید کے بھائی نے کہاکہ ہم نے تحریک کیلئے اپنے بھائی کی قربانی دی ہے اگر ضرورت پڑی تو مزید قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم صرف آپ کو جانتے ہیں اور آپ ہی کے ساتھ ہیں،اگر آپ نے ایم کیوایم کی قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو ہمارے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں چلی جائے گی۔ ایک شہید کی بیوہ نے زاروقطارروتے ہوئے کہاکہ الطاف بھائی ! آپ ہم مظلوموں کا سہارا اورامید کی کرن ہو، اللہ آپ کو صحت وتندرستی دے، ہم آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ایک اور شہید کے والد نے کہاکہ شہداء کے تمام لواحقین کافیصلہ ہے کہ ہم صرف الطاف بھائی کی قیادت کو مانتے ہیں اور صرف الطاف بھائی کے ساتھ ہیں۔ایک سرائیکی شہید کارکن کے بھائی نے کہاکہ آپ مظلوم قومیتوں کے نجات دہندہ ہیں ، ہمارے بھائی نے آپ کے نام پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ہم اپنے بھائی کا لہورائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ ایک سندھی بولنے والے کارکن نے کہاکہ میرے کلینک پر حملہ کرکے میرے بیٹے اوربھتیجے کو شہید کردیا گیامگرہم کسی بھی ظلم سے ڈر کر آپ کونہیں چھوڑیں گے اورصرف آپ ہی کو اپنا قائد مانتے ہیں۔ ایم کیوایم کے ایک لاپتہ کارکن کے بھائی نے کہاکہ آپ کے بغیرایم کیوایم کا کوئی وجود نہیں رہے گا۔ ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کے بوڑھے والد، والدہ اور بھائیوں نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد میں ہرقسم کا ظلم وستم برداشت کریں گے لیکن پھر یہی کہیں گے آپ ایم کیوایم کی قیادت سے ہرگزدستبردار نہ ہوں۔ ایم کیوایم کے ایک لاپتہ کارکن کی اہلیہ جو اپنی چارماہ کی بچی کے ہمراہ اجلاس میں شریک تھیں ، نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کو ایک سال قبل شادی کی تقریب کے دوران گرفتارکیاگیا تھا جس کے خلاف آپ نے آواز اٹھائی تو انہیں رہائی ملی لیکن انہیں دوبارہ گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے جس سے ہم شدیدذہنی کرب واذیت کا شکار ہیں ۔جناب الطاف حسین نے روتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی ! اللہ تعالیٰ یہ سب کچھ دیکھ رہا ہے ، اللہ تعالیٰ اپنے مظلوم بندوں پر رحم وکرم فرمائے اور اس بیٹی کو اس کے شوہر سے ملادے ۔اجلاس میں شریک شہیدوں، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے دیگراہل خانہ نے بھی اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ حق پرستی کی جدوجہد میں ہرقسم کی قربانیاں پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ، چاہے حالات کیسے بھی ہوں لیکن ہم اپنے الطاف بھائی کاساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ 

10/1/2024 6:23:21 AM