Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کی امریکہ میں 19سالانہ کنونشن سے جناب الطاف حسین کے خطاب کی تائید کا اعلان


ایم کیوایم کینیڈا کی امریکہ میں 19سالانہ کنونشن سے جناب الطاف حسین کے خطاب کی تائید کا اعلان
 Posted on: 8/4/2015 1
ایم کیوایم کینیڈا کی امریکہ میں 19سالانہ کنونشن سے جناب الطاف حسین کے خطاب کی تائید کا اعلان 
جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں مہاجروں کے ساتھ غیر انسانی ، غیر قانونی وغیر آئینی سلوک کی مذمت اور اس کی کھل کر منظر کشی کی ، آصف قاضی 
ریاستی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے مظالم کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے متعدد بار کئے جانے والے پرامن احتجاجات پر توجہ نہ دینے کے باعث ایم کیوایم کی قیادت اور کارکنان کے پاس بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے رابطہ کرنے اور مدد مانگنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا ہے ، آصف قاضی 
کینیڈا ۔۔۔4، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کا ایک ہنگامی اجلاس سینٹر ل آرگنائزر آصف قاضی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سینٹرل کمیٹی کے اراکین کے علاوہ کینیڈا کے ذمہ داران و کارکنان نے بھر پور تعداد میں شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اپنے مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے امریکہ میں ہونے والے ایم کیوایم کے 19ویں کنونشن سے جناب الطاف حسین کے خطاب کی تائید کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف قاضی نے کہا کہ امریکہ میں اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے مہاجروں پر ہونے والے غیر انسانی ، غیر قانونی وغیر آئینی سلوک کی مذمت کی اور اس کی کھل کر منظر کشی ہے جس سے ہر ذی شعور شخص معاملے کی سنگینی اور نزاکت کو سمجھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں اور دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانیو الے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ دیا گیا ہے ، ایم کیوایم کے لاتعداداد کارکنان و ذمہ داران کو ماورائے عدالت قتل اور گرفتار کرکے غائب کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے مظالم کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے متعدد بار کئے جانے والے پرامن احتجاجات پر توجہ نہ دینااس بات کی گواہی ہے کہ ارباب اختیار و اقتدار نے پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کا ناپاک تہیہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات ایم کیوایم کی قیادت اور کارکنان کے پاس بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کرنے اور مدد مانگنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا ہے ۔ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے ایک بار ایم کیوایم کے بھارت یا پھر کسی بھی دوسرے ملک سے ساتھ رابطوں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے خون سے اس درخت کو تناور کیا ہے ہم اس کی حفاظت کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک دینے سے پیچھے نہیں ہٹھیں گے ۔ اجلاس کے آخر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر، صحت و تندرستی اور عافیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ 

10/1/2024 4:20:19 AM