Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے بھارت ،اقوام متحدہ اور نیٹو سے کسی قسم کی مدد یا مداخلت کی درخواست نہیں کی،ڈاکٹر محمد فاروق ستار


جناب الطاف حسین نے بھارت ،اقوام متحدہ اور نیٹو سے کسی قسم کی مدد یا مداخلت کی درخواست نہیں کی،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 8/2/2015 1
جناب الطاف حسین نے بھارت ،اقوام متحدہ اور نیٹو سے کسی قسم کی مدد یا مداخلت کی درخواست نہیں کی،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف ایم کیو ایم کے آئینی مطالبات پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ،ڈاکٹر فاروق ستار
جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کی کوئی اہمیت نہیں ، الطاف حسین ہی ایم کیو ایم ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
وفاقی حکومت فیصلہ کرے ایم کیو ایم اور مہاجروں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے کونسا راستہ اختیار کرے گی
حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمرا ہ اہم پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔2اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ جناب الطاف حسین نے ہفتہ کی شب امریکہ میں اپنے خطاب کے دوران بھارت ،اقوام متحدہ اور نیٹو سے کسی قسم کی مدد طلب نہیں کی نہ ہی ان سے کسی مداخلت کی درخواست کی ہے۔جناب الطاف حسین ملک کے 5کروڑ مہاجروں سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کے قائد ہیں جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کی کوئی اہمیت نہیں ،الطاف حسین ہی ایم کیو ایم ہے ، جناب الطاف حسین اور مہاجروں کو الگ الگ کرنے والوں کو عوام کو گمراہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے،ہر پاکستانی شہری کی جان کا تحفظ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اداخلہ کی ذمہ داری ہے ، ایم کیو ایم کے آئینی مطالبات پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ، چوہدری نثار اور دیگر سیاسی رہنماں ایم کیو ایم پر بڑھ چڑھ کر تنقید کر رہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ زیادتیوں کے خلاف انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان کے علاوہ کوئی ادارہ یا فرد بات نہیں کر رہا، تنقید کرنے والوں نے کبھی ایم کیو ایم پر ہونیوالے مظالم کی دو الفاظ میں مذمت نہیں کی، متعصب تجزیہ نگار ، سیاسی و مذہبی رہنما ایم کیو ایم پر تنقید کے بجائے قوم کے مستقبل کی بہتری کی پروا ہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، گلفراز خان خٹک، عبد القادر خانزادہ اور معاون رابطہ کمیٹی عبد الوسیم انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ گزشتہ روز جناب الطاف حسین کے ایم کیوا یم امریکہ کے 19ویں سالانہ کنونشن سے ہونیوالے خطاب کو جواز بنا کر ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ نگاروں نے جو واویلا مچایا ہے ایم کیو ایم اسکی مذمت کرتی ہے،جناب الطاف حسین کی تقریر ملک کے کسی قانون یا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ اس پریس کانفرنس کے ذریعے جناب الطاف حسین کے خطاب سے متعلق حقائق بیان کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین گزشتہ 37برسوں سے ملک میں مہاجروں اور مظلوموں کے غصب شدہ حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کی پاداش میں 92ء سے 2000تک ایم کیو ایم کے 15ہزار سے زائد کارکنان و ہمدردوں کو شہید کیا گیا،جناب الطاف حسین نے اپنی جدوجہد کو ملک بھر کے تمام زبانیں بولنے والے مظلوموں تک وسیع کر دیا لیکن جناب الطاف حسین کی جدوجہد کو تسلیم نہیں کیا گیا اور 2013ء میں ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کاآغاز کیا گیا جس میں ایم کیوا یم 40کارکنان کو ماورائے آئین و عدالت قتل کیا گیا، 150سے زائد کارکنان جبری طور سے لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کئے جا رہے ہیں ان پر دوران حراست تیسرے درجے کا تشدد کیا جارہاہے،ایم کیو ایم کے 13کارکنان جو حیدرآباد میں شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے ان کو رینجرزنے راستے سے گرفتار کیا اور اب ان میں سے 4کارکنان تاحال لاپتہ اور غیر قانونی حراست میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب ایم کیو ایم کیساتھ مسلسل نا انصافیاں کی جارہی ہوں ،سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر پابندیاں لگا کر ہمیں دیوار سے لگایاجارہاہو اور عدالتوں سے بھی ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ہو تو ہمارا سوال ہے کہ پاکستان میں ہمیں انصاف کون دے گا؟، جناب الطا ف حسین کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان ہے لیکن ہمارے ساتھ ہونیوالے مظالم اور زیادتیوں کا تذکرہ نہیں کیاجارہا،جناب الطا ف حسین کے خطاب پر تنقید وفاقی وزیر داخلہ کا حق ہے لیکن ہمارے لوگوں کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوا یم نے مطالبہ کیا کہ11مارچ 2015ء کو نائن زیرو پر چھاپے اور وقاص شاہ شہید کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، 150جبری طور پر لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرایاجائے اور ماورائے آئین و عدالت قتل کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے لیکن ہمارے کسی مطالبے کو پورا نہیں کیا گیاتو ہمیں بتایاجائے ہمارا کون سامطالبہ غیر آئینی ہے؟،ایم کیوا یم ملک کے آئین و قانون میں رہ کر سیاسی جدو جہد کر رہی ہے لیکن ہمارے آئینی مطالبات کو پورا کروانے کیلئے ملک کا کوئی ادارہ یا عدالت سامنے نہیں آئی،ایم کیو ایم دہائیاں دے رہی ہے کہ ہمارے بیگناہ کارکنان اور مہاجر نوجوانوں کو لاپتہ کئے جانے کا سلسلہ بند کروایا جائے ، ہمارے چالیس کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کروائی جائے تو وزیر داخلہ چوہدری نثار جناب الطاف حسین کے خطاب پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے آئینی مطالبات کا بھی جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو ملک میں کہیں انصاف فراہم نہیں کیا جارہا تو آخر ہم انصاف کیلئے کس کادروازہ کھٹکھٹائیں؟۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ فاروق ستار نے فوج سے آپریشن کا مطالبہ کیا تھا ، ہم نے رینجرز آپریشن کی تائید کی لیکن جب ہمارے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی حراستوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تو ایم کیوا یم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنا شروع کیا ہے، چوہدری نثار نے کہا کہ تھا ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا لفظ میری ڈکشنری میں نہیں ہے تو پھر ہمارے 40ماورائے عدالت قتل اور 150لاپتہ کارکنان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ سامنے آکر جودیشل کمیشن بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سے کہا گیا کہ آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے غیر جانبدار کمیٹی بنائی جائے گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا جس سے نوبت اس بات تک آئی ہے کہ جناب الطا ف حسین کو اپنے خطابا ت میں اپنے غم کا اظہار کرنا پڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے بیانات کو لندن میں جاری مقدمات سے منسلک کرنا سراسر گمراہ کن ہے ،جناب الطاف حسین نے ان مقدمات کے دوران ہی گزشتہ پانچ سالوں میں افواج پاکستان کو سلیوٹ کروایا ، قیام امن کیلئے آپریشن کی حمایت کی اور کہاکہ اگر ایم کیو ایم کی صفوں میں کوئی مجرم موجود ہے تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کراچی آپریشن میں مہاجروں اور ایم کیوا یم کے ساتھ ہونیوالے مظالم روکوانے اور زیادتیوں کے ازالے کیلئے غیر جانبدار کمیٹی قائم کرے اور آئینی و قانونی دائرے میں فیصلہ کرے کہ پاکستان کے اندر ہمیں انصاف فراہم کریں گے یا حکومت کسی بیرونی ادارے کی مدد لے گی؟ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو عدالت نے اسپتال میں داخل کرانے کا حکم دیا لیکن ابھی تک قمر منصور کو اسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا،اگر ملک کی عدالتیں بھی انصاف نہیں فراہم کریں گی تو کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں؟
وڈیو

10/1/2024 4:18:46 AM