Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو بین الاقوامیProxy Wars کا تر نوالہ بنانے کی ذمہ دار ایم کیوا یم نہیں بلکہ پاکستان کے جرنیل اور خفیہ ایجنسیاں ہیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ


پاکستان کو بین الاقوامی پراکسی وار کا تر نوالہ بنانے کی ذمہ دار ایم کیوا یم نہیں بلکہ پاکستان کے جرنیل اور خفیہ ایجنسیاں ہیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ
 Posted on: 8/2/2015 1
فوج کوئی مقدس گائے نہیں ہے کہ اس پر کوئی تنقیدنہ کی جاسکے ۔ ایم کیو ایم برطانیہ
اصل جمہوریت یہ ہے کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی سے چلنے والے ادارے اپنی غلطیوں پر پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہوں۔ ایم کیو ایم برطانیہ
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایم کیو ایم برطانیہ کے سوالات
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم برطانیہ کے انچارج ڈاکٹر سلیم دانش و اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی پراکسی وارز(Proxy Wars) کا تر نوالہ بنانے کی ذمہ دار ایم کیوا یم نہیں بلکہ پاکستان کے جرنیل اور خفیہ ایجنسیاں ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سامنے مندرجہ ذیل سوالات رکھتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی پاکستان کے خیر خواہ ہیں تو قوم کو ان سوالات کے جواب ضرور دیں:
* کیا وزیر داخلہ چوہدری نثار پہلے اس کی تحقیقات کریں کہ غیر ممالک کی کون کون سی خفیہ ایجنسیاں پاکستانی جرنیلوں کے ساتھ مل کرپاکستان کو آگ و خون میں نہلا رہی ہیں۔؟
* کیا چوہدری نثاریہ بتانا پسند کریں گے کہ سابقہ مشرقی پاکستان میں لاکھوں کلمہ گو بنگالی مسلمانوں کے قتل عام اور لاکھوں بنگالی عورتوں کی آبروریزی کی ذمہ دار ایم کیو ایم تھی یا اس وقت کے فوجی جرنیل تھے ؟ 
* کیا چوہدری نثار بتانا پسند کریں گے کہ بین الاقوامی دہشت گرد اسامہ بن لادن کی پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے نزدیک امریکی کاروائی میں ہلاکت پاکستان کی خودداری، عزت اور نیک نامی میں اضافے کا باعث بنی یابدنامی کا؟ 
* کیا چوہدری نثار نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کی پاکستان کے حساس ترین علاقے میں کئی سالوں تک رہائش اختیار کرنے پر کسی خفیہ ایجنسی یا کسی جرنیل کے خلاف کوئی تحقیقات کیں؟ 
* کیا چوہدری نثار اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ طالبان کے امیر ملا عمر کتنے سالوں سے کراچی میں اور کن ایجنسیوں اور جرنیلوں کی سرپرستی میں آپریٹ کررہے تھے؟
آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ فوج کوئی مقدس گائے نہیں ہے کہ اس پر کوئی تنقیدنہ کی جاسکے بلکہ اصل جمہوریت یہ ہے کہ پاکستانی قوم کے خون پسینے کی کمائی سے چلنے والے ادارے اپنی غلطیوں پر پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہوں۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ چوہدری نثار، جناب الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی کی بجائے ارب پتی کرپٹ جرنیلوں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو عوام کی عدالت میں پیش کریں۔

10/1/2024 4:19:10 AM