Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر صحافی و نجی نیوز چینل کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اغواء اور تشددپر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


سینئر صحافی و نجی نیوز چینل کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اغواء اور تشددپر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/25/2015
سینئر صحافی و نجی نیوز چینل کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اغواء اور تشددپر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی پولیس کی چند کالی بھیڑوں نے اپنے مکروہ عزائم کیلئے پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کی عزت و وقار کو داؤ پر لگا رکھا ہے
صحافتی دنیا میں فہیم صدیقی کامقام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کئے جانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں،رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم اس سلسلے میں انصاف کے حصول تک صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہیں ،رابطہ کمیٹی
فہیم صدیقی کے اغواء اور ان پر تشدد میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کا رروائی عمل میں لائیں ،
وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ سندھ اورصوبائی وزیر داخلہ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی۔۔۔25جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کے معروف نجی نیوز چینل کے بیورو چیف فہیم احمد صدیقی کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اغواء کے بعد ان پر بہیمانہ تشدد اورہراساں کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کئے جانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں لیکن آج تک ایسے عمل میں ملوث کسی اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے،فہیم صدیقی سینئر صحافی ہیں اور صحافتی دنیا میں انکا مقام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔انہوں نے فہیم احمد صدیقی سے ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پولیس میں موجود چند کالی بھیڑوں نے اپنے مکروہ عزائم کو پورا کرنے کیلئے پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کی عزت و وقار کو داؤ پر لگا رکھا ہے اور ایسے اہلکار و افسران شہر میں جس سے چاہتے ہیں اپنی من مانی کرتے پھرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحافی برادری کے ساتھ پولیس گردی کا واقعہ نیا نہیں ہے اور ایم کیو ایم اس سلسلے میں انصاف کے حصول تک صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انورسیال سے مطالبہ کیا کہ وہ فہیم صدیقی کے اغواء اور ان پر تشدد میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو فوری گرفتار کرواکر پوری صحافتی برادری کو انصاف فراہم کریں اور ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کا رروائی عمل میں لائیں ۔

10/1/2024 4:19:14 AM