Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کے زیرا ہتمام ہفتہ کے روزامریکی وقت کے مطابق دن 2بجے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس اور نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے بڑے مظاہرے منعقد ہوں گے


ایم کیوایم امریکہ کے زیرا ہتمام ہفتہ کے روزامریکی وقت کے مطابق دن 2بجے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس اور نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے بڑے مظاہرے منعقد ہوں گے
 Posted on: 7/24/2015
ایم کیوایم امریکہ کے زیرا ہتمام ہفتہ کے روزامریکی وقت کے مطابق دن 2بجے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس اور نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے بڑے مظاہرے منعقد ہوں گے 
مظاہروں کے انعقاد کا مقصد مہاجروں کی پاکستان میں جاری نسل کشی ، گرفتاریوں کے عمل اور ریاستی مظالم کواجاگر کرنا ہے 
وائٹ ہاؤس اور اقوام متحدہ کے سامنے مظاہروں کی تیاریوں زور و شور سے جاری ہیں ، کارکنان میں جوش و خروش 
مظاہروں میں شرکت کیلئے دونوں شہروں میں آباد مہاجر کمیونٹی اور ہمدردوں سے رابطے تیز کردیئے گئے 
ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے امریکی صدر باراک اوبامہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خطوط بھی ارسال کئے جا رہے ہیں
امریکہ میں آباد مہاجر کمیونٹی مظاہروں میں شریک ہوکر آواز احتجاج بلند کریں ، ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی کی اپیل 
شکاگو :۔۔۔۔24جولائی2015ء
ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام مہاجروں کی پاکستان میں جاری نسل کشی ، گرفتاریوں اور ریاستی مظالم کے خلاف 24جولائی2015ء بروز ہفتہ، امریکی وقت کے مطابق دن 2بجے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے بڑے مظاہرے منعقد کئے جائیں گے ۔واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے مظاہرے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ان میں پائے جانا والا جوش و خروش قابل دید ہے ۔ اس سلسلے میں دونوں شہروں میں آباد مہاجر کمیونیٹی اور ایم کیو ایم کے ہمدردوں سے رابطے تیز کردئیے گئے ہیں اور انہیں مظاہروں میں شرکت کے لئے دعوت دی جارہی ہے ۔ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے امریکی صدر باراک اوبامہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خطوط بھی ارسال کئے جا رہے ہیں جس میں پاکستاان کے سیکیوریٹی اداروں کی جانب سے مہاجروں پر مظالم اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کی تفصیلات شامل ہیں ۔ 
ؓدریں اثنا ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے امریکہ میں آباد مہاجر کمیونیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہروں میں شریک ہوکر آواز احتجاج بلند کریں اور عالمی برادری کی توجہ مہاجر دشمن آپریشن کی جانب مبزول کرئین کرائیں ۔

10/1/2024 4:19:36 AM