Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا


ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا
 Posted on: 7/24/2015
ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا
نیویارک۔۔۔۔24جولائی2015ء
ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین ،سینٹرل کمیٹی ممبر گل محمدسینٹرل معاون کمیٹی ممبرمحمد خورشید الحق ، نیویارک چیپٹر انچارجز فہیم محمد اور سید کمال انجم سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ممبران و ہمدردوں نے شرکت کی۔ جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین نے اس موقع پر کارکنان کو موجودہ صورتحال سے آ گاہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نہ صر ف مہاجروں بلکہ پاکستان کے مظلوم و محروم عوام کی آخری امید ہیں ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے اعلان نے امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم کے ہز اروں کارکنان میں تشویش کی لہردوڑا دی ہے۔ انہوں نے قائد تحریک جنا ب الطاف حسین سے اپیل کی کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں کیونکہ ان کے لاکھوں جانثار مہاجروں پر ظلم و زیادتی کے خلاف بھوک ہڑتال کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے مہا جروں کی نسل کشی اور غیر قانونی گرفتاریوں پر امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہروں اور بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔ یہ مظاہرے وائٹ ہاوئس، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاتر کے سامنے منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے امریکہ کے تمام شہروں میں موجود کارکنان ، ہمدردوں، بزرگوں ، نوجوانوں ، خواتین مرد سے پر زور اپیل کی کہ وہ ان مظاہروں اور بھوک ہڑتالی کیمپس میں شرکت کر کے عالمی برادری کی توجہ مہاجروں پرکئے جانے والے نا انصافی، ظلم و زیادتی کی طرف توجہ مبذول کرائیں۔ آخر میں مظاہرین کے شرکاء نے اپنے اس عزم کی تجدید کی کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے اور تحریک کے مشن اور اس کی کامیابی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


10/1/2024 4:20:27 AM