Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے کراچی سے کشمور تک خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار اور ایم کیوایم کے کارکنان کو ریڈ الرٹ کردیا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


ایم کیوایم نے کراچی سے کشمور تک خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار اور ایم کیوایم کے کارکنان کو ریڈ الرٹ کردیا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 7/23/2015
ایم کیوایم نے کراچی سے کشمور تک خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار اور ایم کیوایم کے کارکنان کو ریڈ الرٹ کردیا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
سندھ حکومت نے حالیہ شدیدبارشوں اوربالائے ملک سے آنے والے سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے کوئی موثراقدامات نہیں کیے
حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کے لئے ٹرانسفر پوسٹنگ میں مصروف ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی اجلاس نہیں کیا
حکومت سندھ نے ماضی کی طرح حسب روایت سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک اختیارکررکھاہے
اس وقت جب طوفانی بادل سروں مڈلارہے ہیں سب سے بڑاشہراورمعاشی حب کراچی حکومتی بے حسی کے باعث ایڈمنسٹررکراچی سے محروم ہے
اس وقت جب سندھ میں شدید طوفانی بارشوں کاسلسلہ شروع ہوچکاہے اورملک کے بالائی علاقوں سے آنے والاسیلاب نچلے سندھ کا تک پہنچ چکاہے سندھ حکومت کی پوری قیادت دبئی میں بیٹھ کرخواب خرگوش کی مزے لے رہی ہے
ایم کیوایم خدمت خلق فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایڈکمیٹی کے تحت جگہ جگہ طبّی و امدادی کیمپس قائم کرینگی
صحت کے مراکز ،K۔الیکٹرک اورپولیس کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بھی عوام کی مددکے لئے آگے آئیں اورایمرجنسی نافذ کریں،وسیم اختر
سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہونے کی حیثیت سے ایم کیوایم اپنی ذمہ داری بڑی اچھی طرح انجام دے رہی ہے،خواجہ اظہارالحسن
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،خواجہ اظہارالحسن اور وسیم اختر کا خطاب
کراچی:۔۔۔23، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ سندھ حکومت نے ماضی کی طرح حسب روایت سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک اختیارکررکھاہے اورحالیہ شدید بارشوں اوربالائے ملک سے آنے والے سیلابی ریلوں سے بچاؤکے لئے کوئی موثراقدامات نہیں کیے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی اس وقت جب طوفانی بادل سروں مڈلارہے ہیں سب سے بڑاشہراورمعاشی حب کراچی حکومتی سلوک کے باعث ایڈمنسٹررکراچی سے محروم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جب سندھ میں شدیدطوفانی بارشوں کاسلسلہ شروع ہوچکاہے اورملک کے بالائی علاقوں سے آنے والاسیلاب نچلے سندھ کاتک پہنچ چکاہے سندھ حکومت کی پوری قیادت دبئی میں بیٹھ کرخواب خرگوش کی مزے لے رہی ہے اوراربوں روپے کی کرپشن چھپانے کے لئے ٹرانسفرپوسٹنگ میں مصروف ہے جس نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تاحال کوئی اجلاس منعقدنہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اس سلسلے میں کراچی سے کشمورتک خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوریڈالرٹ مسیج بھیج دیاہے اور وہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے ہونیوالی ممکنہ تباہی سے عوام کوبچانے کے لئے ہرممکن تیاری رکھیں،ایم کیوایم خدمت خلق فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایڈکمیٹی کے تحت جگہ جگہ طبّی و امدادی کیمپس قائم کرینگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کے رکن وسیم اختراورحق پرست ارکان اسمبلی رشیدکوڈیل،کرنل (ر)طاہر مشہدی،خواجہ اظہارالحسن ، سید وقارشاہ کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ میں طوفانی بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے جارہاہے جوآج سے شروع ہورہاہے اورآئندہ پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بالائی علاقوں سے سیلابی ریلا تیزی سے سندھ کی طرف بڑھ رہاہے جونچلے سندھ تک پہنچ رہاہے انہوں نے کہاکہ اگرمحکمہ موسمیات کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی تو ایک طرف سیلابی ریلااوردوسری طرف طوفانی بارشیں اگریہ دونوں مل گئے تونہ صرف کراچی وحیدرآبادبلکہ ٹھٹھہ بدین بھی اس سے شدیدمتاثرہونگے اوران شہروں میں سیلاب کی صورتحال ہوگی اورہم وہ منظرکراچی ، حیدر آباد اورٹھٹھہ بدین میں دیکھیں گے جواس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیںآیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی تیاری سیلاب کے حوالے سے بے نقاب ہوچکی ہے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے روزاول سے سوتیلی ماں کاسلوک اختیارکررکھاہے ،ان کی جانب سے کوئی اجلاس منعقدنہیں کیاگیااورنہ ہی دیگر اداروں کو ایک چھت تلے جمع کیاگیا،نہ تو وزیر اعلیٰ نکاسی آب کاکوئی کام کیااورنہ ہی لیاری ندی، ملیرندی اور گجرنالے کے گردونواح کے رہائشیوں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظرنکالنے اورانہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے کوئی ریسکوسینٹرزقائم کیے گئے جوان کی مجرمانہ غفلت اورامتیازی سلوک کاثبوت ہے وہ سرے سے کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں لہٰذااب سارا بوجھ سندھ کے شہری بالخصوص کراچی کے عوام اوررضاکاروں کواپنی مددآپ کے تحت ریسکوصورت میں اٹھانا ہوگا ،سندھ حکومت تاحال کوئی نالہ گینگ تیارنہیں کیا، کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری پڑے پڑے خراب ہورہی ہے اور ورکشاپس میں پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے فیصلہ کیاہے کہ اور ایک مرتبہ پھرحکومت سندھ کو جنجوڑاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہیں دیکھاکہ وزات اعلیٰ نے کوئی اجلاس کیاہواگرکوئی اجلاس کررہاہے تووہ کمشنرکراچی شعیب صدیقی ہیں۔اس تمام صورتحال اورحکومتی بے حسی کے پیش نظرایم کیوایم نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورسیکٹرزویونٹس میں موجودایم کیوایم کے کارکنان کوریڈایلٹ مسیج بھیج دیاہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوکرعوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بارشیں صرف مون سون کی کی بارشیں نہیں بلکہ یہ بارشیں موسموں کی تبدیلی کی بارشیں ہیں جس سے بڑی تباہی سامنے نظرآرہی ہے۔سیلاب اوربارشوں کاپانی جب نچلے سندھ میںآپس میں ملے گاتوبڑی تباہی کی صورتحال پیداکردیگا جس کونمٹنے کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے ساتھ سندھ بالخصوص کراچی میں موجودرینجرزکوبھی اپنے تمام ترکام چھوڑکرامدادی کاموں میں حصہ لیناہوگااورلوگوں کو بچانے اورانہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لئے میدان میںآناہوگا۔پریس کانفرنس سے سندھ میں اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے خطاب میں کہاکہ سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہونے کی حیثیت سے ایم کیوایم اپنی ذمہ داری بڑی اچھی طرح انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ حیدرآبادمیں کوئی ایڈمنسٹریٹرموجودنہیں،سندھ حکومت نے تھرکی خشک سالی ،کراچی کے ہیٹ اسٹوک کی طرح مجرمانہ ٖغفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے بارشوں اورسیلابی ریلے سے بچاؤں کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا اوروہ ایک مرتبہ پھرعوام کومشکل میں چھوڑکردبئی میں بیٹھ گئی ہے لہٰذااب سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کوحکومت سندھ پرتکیہ کرنے کے بجائے اپنی مددآپ کے طورپرممکنہ صورتحال سے نمٹناہوگا۔پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی وسیم اخترنے بھی خطاب کیااورصحت کے مراکز ،K۔الیکٹرک اورپولیس کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بھی عوام کی مددکے لئے آگے آئیں اوراپنے اپنے اداروں میں ایمرجنسی نافذ کریں۔

10/1/2024 4:23:25 AM