Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شعیب سڈل جنگی جرائم کامرتکب ہے،اس کے ہاتھ ایم کیوایم کے سینکڑوں مہاجر کارکنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


شعیب سڈل جنگی جرائم کامرتکب ہے،اس کے ہاتھ ایم کیوایم کے سینکڑوں مہاجر کارکنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/22/2015
شعیب سڈل جنگی جرائم کامرتکب ہے،اس کے ہاتھ ایم کیوایم کے سینکڑوں مہاجر کارکنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
شعیب سڈل نے کراچی میں مہاجرنوجوانو ں کی لاشوں کے انبارلگا ئے جن کی قبریں آج بھی شعیب سڈل کی سفاکیت اوروحشت وبربریت کامنہ بولتاثبوت ہیں
ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی وجہ سے 1996ء میں بینظیربھٹوکی حکومت برطرف کی گئی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
بینظیرحکومت کی برطرفی کے صدارتی فرمان کا پہلا نکتہ کراچی میں ہونے والے ماورائے عدالت قتل کاتھا 
ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن قائم کیاجائے رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
شعیب سڈل اوراس کاساتھ دینے والے تمام افسران و اہلکاروں پرمقدمہ چلایاجائے اورقانون کے مطابق عبرتناک سزادی جائے 
شعیب سڈل نے ایم کیوایم پر جوبیہودہ الزامات لگائے ہیں وہ سراسرجھوٹے اوربے بنیاد ہیں ، کوئی بھی الزام عدالتوں سے ثابت نہیں
لندن۔۔۔ 22 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سابق ڈی آئی جی کراچی شعیب سڈل کی جانب سے ایم کیوایم پرلگائے جانے والے الزامات کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاہے کہ 1995ء میں کراچی میں قتل وغارتگری خودشعیب سڈل نے کی جس کے ہاتھ ایم کیوایم کے سینکڑوں مہاجر کارکنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اورشعیب سڈل جنگی جرائم کامرتکب ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کابچہ بچہ اچھی طرح جانتاہے کہ شعیب سڈل نے ڈی آئی جی کراچی مقرر ہوتے ہی اپنی نگرانی میں کراچی میں مہاجرنوجوانوں کوگھروں سے پکڑ پکڑ کر انہیں سرکاری ٹارچرسیلوں میں وحشیانہ تشددکا نشانہ بنا کرانہیں سفاکی سے قتل کرنے کا بڑے پیمانے پرسلسلہ شروع کیا، کراچی میں مہاجرنوجوانو ں کی لاشوں کے انبارلگادیے ،جن کی قبریں آج بھی شعیب سڈل کی سفاکیت اور وحشت وبربریت کاثبوت ہیں جوچیخ چیخ کرکہہ رہی ہیں کہ شعیب سڈل قاتل ہے جس کے ہاتھ سینکڑوں مہاجروں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ شعیب سڈل نے کراچی میں ظلم وبربریت کاجوبازارگرم کیا، جس بڑے پیمانے پرماورائے عدالت قتل کرائے وہ پاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے۔ ماورائے عدالت قتل کے انہی واقعات کی وجہ سے 1996ء میں بینظیربھٹوکی حکومت برطرف کی گئی اورحکومت کی برطرفی کے صدارتی فرمان کا پہلا نکتہ کراچی میں ہونے والے ماورائے عدالت قتل کاتھا لیکن اس کے باوجود شعیب سڈل اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث کسی بھی پولیس افسرکوگرفتارنہیں کیاگیا بلکہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ہزاروں مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث شخص کو سزادینے کے بجائے اعلیٰ منصب پر فائزکیاگیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شعیب سڈل نے ایم کیوایم پرجناح پوراور جودیگرالزامات لگائے ہیں وہ سراسرجھوٹے اوربے بنیاد ہیں اوران میں سے کوئی بھی الزام عدالتوں سے ثابت نہیں ہوابلکہ یہ شرانگیزالزامات ایم کیوایم کوختم کرنے اورکچلنے کیلئے لگائے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین سے مطالبہ کیاکہ 1996ء کے صدارتی فرمان کے مطابق کراچی میں ہونے والے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن قائم کیاجائے اورشعیب سڈل اوراس کاساتھ دینے والے تمام افسران و اہلکاروں پرمقدمہ چلایاجائے اورقانون کے مطابق عبرتناک سزادی جائے 

10/1/2024 4:21:49 AM