Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مجرموں کو سزا ضرور ملنی چاہئے لیکن ایم کیوا یم کے کارکنان اور دہشت گردوں میں فرق کیاجائے ، محفوظ یار خان


مجرموں کو سزا ضرور ملنی چاہئے لیکن ایم کیوا یم کے کارکنان اور دہشت گردوں میں فرق کیاجائے ، محفوظ یار خان
 Posted on: 7/22/2015
مجرموں کو سزا ضرور ملنی چاہئے لیکن ایم کیوا یم کے کارکنان اور دہشت گردوں میں فرق کیاجائے ، محفوظ یار خان
قمر منصور کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن اسپتال بھیجنے کے بجائے 90روزکیلئے رینجرز کے ریمانڈ میں دے دیاگیا
کراچی میں ایم کیوا یم رہنماؤں و کارکنان کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک فی الفور بند کروائیں
قمرمنصور و دیگر کارکنان پر تشدد بند کرواکر قمر منصور کوفی الفور اسپتال میں داخل کروایاجائے، وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ 
ایم کیوا یم قمر منصور کی میڈیکل رپورٹ کا بھی جائزہ لے گی اور انکی 90روز کی حراست کو عدالت میں چیلنج کر ے گی
ایم کیوا یم لیگل ایڈکمیٹی کے صدر محفوظ یارخان کی اراکین لیگل ایڈٖ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔22جولائی2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی لیگل ایڈکمیٹی کے صدر محفوظ یار خان نے کہاہے کہ رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو جس طرح رینجرز کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں جنگی قیدیوں کی طرح منہ پر کپڑا ڈال کر پیش کیا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے ،قمر منصور کمر کی شدید تکلیف کے سبب کھڑے ہونے سے قاصر ہیں انہیں عدالت میں رینجرز اہلکاروں نے سہارا دیکر کھڑاکیا لیکن معزز عدالت نے ان کو اسپتال بھیجنے کے بجائے 90روزکیلئے رینجرز کے ریمانڈ میں دے دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیوا یم کی لیگل ایڈکمیٹی کے ارکان کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محفوظ یار خان نے کہاکہ قمرمنصور نے معزز جج کو اپنی تکلیف سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ وہ کھڑے ہونے سے قاصر ہیں کیونکہ 1992ء میں سرکاری اہلکاروں کے تشدد کے سبب انکی کمر کی ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ گئی تھی اور اسی تکلیف کے سبب ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔انہوں نے کہاکہ قمر منصور نے معزز جج کو اپنے علاج کے ریکارڈ کے سلسلے میں متعلقہ اسپتالوں کا نام بھی بتایا لیکن عدالت نے اس سب کارروائی کو سننے کے بعد بھی انہیں اسپتال نہیں بھیجااور 90روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے کارکنان اور رہنماؤں کو تیسرے درجے کا ٹارچر کیا جارہاہے اور کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں کی طرح برتاؤ کیا جارہاہے،معزز جج صاحبان ایم کیوا یم کے کارکنان اور دہشت گردوں میں فرق کریں ، مجرموں کو سزا ضرور ملنی چاہئے لیکن بیگناہ افراد پر ظلم کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے لیکن کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی ،جناب الطاف حسین کا فلسفہ امن پسندی کاہے جس نے ملک کے فرسودہ سیاسی نظام میں انقلاب برپا کیاہے۔، پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے افواج پاکستان کے خلاف غلط زبان استعمال کی لیکن انکے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیاجاتانہ کوئی کارروائی کی جاتی ہے، مہاجروں کے مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتااور نہ ہی طاقت کے ذریعے دبایا جاسکتا ہے۔انہوں نے انسانی و بنیادی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسداد دہشت گردی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کی لیگل ایڈکمیٹی قمر منصور کی میڈیکل رپورٹ کا بھی جائزہ لے گی اور انکی 90روز کی حراست کو عدالت میں چیلنج کر ے گی۔انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ایم کیوا یم کے رہنماؤں و کارکنان کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک فی الفور بند کروائیں قمرمنصور و دیگر کارکنان پر تشدد بند کروائیں اور قمر منصور پر فی الفور اسپتال میں داخل کروائیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں 1973ء کے آئین و عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے لیکن جہاں انسانی حقوق کی توہین ہوگی وہاں ہم آواز بلند کریں گے۔

10/1/2024 4:23:21 AM