Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائی کورٹ کی ڈبل بینچ نے رؤف صدیقی کے خلاف مزید ایف آئی آر ز پر حفاظتی ضمانت منظور کرلی


سندھ ہائی کورٹ کی ڈبل بینچ نے رؤف صدیقی کے خلاف مزید ایف آئی آر ز پر حفاظتی ضمانت منظور کرلی
 Posted on: 7/22/2015
سندھ ہائی کورٹ کی ڈبل بینچ نے رؤف صدیقی کے خلاف مزید ایف آئی آر ز پر حفاظتی ضمانت منظور کرلی
رؤف صدیقی کے خلاف تمام ایف آئی آر ز کا ریکارڈ اور رپورٹس 29جولائی کو عدالت میں پیش کریں، آئی جی سندھ کوہدایت
دہشت گردی کی دفعات وفاقی یا صوبائی حکومت ہی لگا سکتی ہے، مجھ پر ایف آئی آرز فرد کی جانب سے 
کٹوائی گئی ہیں جو قانوناً غلط ہے ، رؤف صدیقی کی عدالت میں دلائل 
مجھ پر درج ایف آئی آرز جھوٹی ،بد دیانتی پر مبنی اور سیاسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہیں،رؤف صدیقی کا عدالت میں دلائل
تالیاں بجانے پر خواجہ سرا ہونے کا الزام تو لگ سکتا ہے ‘دہشت گردی کا نہیں ، رؤف صدیقی کی دلیل پر عدالت زعفرانِ زار 
مجھ پر کاٹی گئیں جھوٹی ایف آئی آرز انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے ، رؤف صدیقی 
مورخہ،22جولائی 2015
سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس مظہر علی کی ڈبل بینچ میں سابق وزیرِ داخلہ اور رکنِ سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آرز کے خلاف رؤف صدیقی کی درخواست کی سماعت کی گئی۔ اس موقع پر رؤف صدیقی نے ان پرسنل جسٹس مظہر علی کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک کے بعد ایک ایف آئی آر مختلف تھانوں میں ‘ایک ہی وقت میں مسلسل کاٹی گئی ہیں۔ دہشت گردی کی دفعات وفاقی اور صوبائی حکومت ہی کٹواسکتی ہے؛ یہاں ہر قانون کی دھجیاں اُڑائی گئی ہیں کیونکہ میرے خلاف ایف آئی آرز فرد کی جانب سے کٹوائی گئی ہیں۔ رؤف صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ ان پرجھوٹی اور بد نیتی پر مشتمل ایف آئی آرز کو ختم کیا جائے۔انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب و غریب منطق ہے کہ سننے اور تالیاں بجانے پر دہشت گردی کی دفعات لگا دی گئی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھ میںیہ کرامت نہیں کہ بولنے والے کا اگلا جملہ کیا ہو گا۔مجھے نہیں پتہ کہ آپ کا بھی اگلا جملہ کیا ہوگا ۔تالیاں بجانے پر دہشت گردی کے الزام کے بجائے یہ بے ہودہ الزام ضرور عائد کیا جاسکتا ہے کہ رؤف صدیقی مرد نہیں خواجہ سرا ہے ۔اس پر عدالت زعفرانِ زار بن گئی ۔رؤف صدیقی نے عدالت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ کی نہ صرف ضمانتیں منظور کی گئیں ‘بلکہ عدالت کے حکم کے بغیر گرفتار کرنے سے بھی منع کر دیا گیا تھا اور رینجرز کی دس دس موبائلیں بھی ان کی پروٹیکشن کیلئے دی گئی تھیں ۔جبکہ میں خود وزیرِ داخلہ رہ چکا ہوں اور آج میں عدالت سے تحفظ اور انصاف مانگ رہا ہوں۔ اس موقع پر عدالت نے رؤف صدیقی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے آئی جی سندھ کوحکم دیا کہ 29 جولائی کو رؤف صدیقی کے خلاف درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز کامکمل ریکارڈ اور رپورٹس پیش کریں ۔

10/1/2024 4:22:46 AM