Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپے و گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم ٹورونٹو اور کیلگری سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا انعقاد


کراچی میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپے و گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم ٹورونٹو اور کیلگری سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا انعقاد
 Posted on: 7/21/2015
کراچی میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپے و گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم ٹورونٹو اور کیلگری سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا انعقاد 
مظاہروں میں پاکستانی کینیڈین شہریوں نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کرنے اور اس کی آڑ میں ایم کیوایم کے سیاسی اور جمہوری حقوق غضب کرنے پر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا
وزیراعظم پاکستان ، چیف آٖ آرمی اسٹاف ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائی کورٹس کراچی آپریشن کو دہشت گردوں کے خاتمے تک محدود رکھنے کے بجا ئے اسے ایم کیوایم کی جانب موڑنے کا عمل بند کرائیں ، سینیٹر ل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا آصف قاضی 
ٹورونٹو۔۔۔21، جولائی2015ء 
کراچی میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپے و گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم ٹورونٹو اور کیلگری سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے جن میں ایم کیوایم کینیڈا کے ذمہ داران ، کارکنان ، عوام اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہروں میں پاکستانی کینیڈین شہریوں نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کرنے اور اس کی آڑ میں ایم کیوایم کے سیاسی اور جمہوری حقوق غضب کرنے پر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ مظاہروں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے پاکستان میں شہریوں پر غیر انسانی تشدد ، جبر و دہشت گردی اور لاقانونیت مسلط کردی گئی ہے جبکہ ماورائے عدالت قتل ، آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور اظہار رائے و تقریروں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان ، چیف آٖ آرمی اسٹاف ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائی کورٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کوجرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمے تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ایم کیوایم جیسی پرامن ، سیاسی او رجمہوری جماعت کی جانب موڑنے کا غیر قانونی اور غیر انسانی عمل بند کرائیں اور شہریوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنی توجہ مرکوز کرکے اس کا پائے دار اور مستقل حل نکالیں جو کہ ناگزیر ہوچکا ہے ۔ مظاہروں میں ایم کیوایم کینیڈا کی جانب سے متفقہ طور پر ایک قرار بھی پیش کی گئی جس میں جناب الطا ف حسین سے اپنے عہد کی تجدید کی گئی اور حقوق کی جدوجہد میں تمام تر مظالم کے باوجود ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ 

10/1/2024 4:23:36 AM