Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آئے دن کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور کیبل فالٹ مسلسل ہورہے ہیں، رابطہ کمیٹی


دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آئے دن کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور کیبل فالٹ مسلسل ہورہے ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/21/2015
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آئے دن کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور کیبل فالٹ مسلسل ہورہے ہیں، رابطہ کمیٹی 
شہری عید سے دو دن پہلے سے پانی کی قلت کا سامنا کررہے ہیں لیکن کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرنے پر تیار نہیں ، رابطہ کمیٹی 
ہر آدمی پانی کی عدم فراہمی پر ٹینکر نہیں خرید سکتا جبکہ موجودہ صورتحال میں تو ہائیڈرنٹ بھی بند پڑے ہیں، رابطہ کمیٹی 
کے الیکٹرک ایک جانب شہریوں کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ دوسری جانب شہر میں پانی کے بحران میں شدت بھی کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے سبب ہورہی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کے الیکٹر ک کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہر بھر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتاجارہا ہے ، شہری عید سے دو دن پہلے سے پانی کی قلت کا سامنا کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کیبل فالٹ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے اور اپنا قبلہ درست کرنے پر تیار نہیں ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آئے دن کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور کیبل فالٹ مسلسل ہورہے ہیں جس کے باعث وہاں سے پانی کی سپلائی NEKپمپنگ اسٹیشن پر نہیں ہوپارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ NEKپر K2کا جو پمپنگ اسٹیشن ہے اس کی پی ایم ٹی دو دن پہلے جل تھی جس کی تبدیلی کیلئے بھی کے الیکٹرک نے دو دن ضائع کئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پانی کا بحران سنگین ہورہا ہے اور لیکن عوام کو جھوٹے وعدے اور دعوے کرکے سب ٹھیک ہے کا راگ الاپا جارہ اہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ میں بجلی کے واجبات کا تنازعہ موجود ہے اور صوبائی اور وفاقی حکومت مداخلت کرکے یہ مسئلہ کرائے تاکہ کراچی کے شہری سکون کا سانس لے سکے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزیدکہا کہ ہر آدمی پانی کی عدم فراہمی پر ٹینکر نہیں خرید سکتا جبکہ موجودہ صورتحال میں تو ہائیڈرنٹ بھی بند پڑے ہیں اور پانی کی عدم فراہمی پر عوام میں دن بدن اشتعال بڑھتاجارہا ہے جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے الیکٹرک ایک جانب شہریوں کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ دوسری جانب شہر میں پانی کے بحران میں شدت بھی کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے سبب ہورہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹر ک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے اور دوہرے بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک اور اس کی انتظامیہ سے سختی کے ساتھ باز پرس کی جائے اور شہریوں کو پانی و بجلی کے بحران سے نجات دلائی جائے ۔ 

10/1/2024 4:18:25 AM