Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا’’ سینئر مہاجر ورلڈکانفرنس ‘‘ کے انعقاد کے سلسلے میں کئی سینئر دانشوروں، تاریخ دانوں، ٹیکنو کریٹس اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجراکابرین سے رابطہ


 ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا’’ سینئر مہاجر ورلڈکانفرنس ‘‘ کے انعقاد کے سلسلے میں کئی سینئر دانشوروں، تاریخ دانوں، ٹیکنو کریٹس اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجراکابرین سے رابطہ
 Posted on: 7/21/2015
 ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا’’ سینئر مہاجر ورلڈکانفرنس ‘‘ کے انعقاد کے سلسلے میں کئی سینئر دانشوروں، تاریخ دانوں، ٹیکنوکریٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجراکابرین سے رابطہ
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کواس کانفرنس کے انعقادکے حوالے سے کئے جانے والے رابطوں سے آگاہ کیا
ہم رینجرزکے غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کو صبر وتحمل کے ساتھ برداشت کررہے ہیں۔ الطاف حسین
ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ظالموں پراپناعذاب ضرورنازل کرے گا خواہ وہ سویلین ڈریس میں ہوں یا وردی میں ہوں
اس وقت آرمی خود شدید انتشار کا شکار ہے۔ ملٹری انٹیلی جنس، آرمی چیف کے ساتھ ہے جبکہ آئی ایس آئی کا پورا محکمہ اور اس کے اہلکار ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اخترکے ساتھ ہیں ۔الطاف حسین 
جنرل راحیل شریف ایک بہادر اور پروفیشنل فوجی ہیں لیکن وہ آئی ایس آئی چیف کے اقدامات کے حوالے سے انتہائی کشمکش میں مبتلا ہیں
ایک ایسے وقت میں جبکہ افغانستان ، ایران اورانڈیاکی سرحدوں کی جانب سے پاکستان پرشدید خطرات منڈلارہے ہیں ایسے میں یہ انتشار کہیں خاکم بدہن ملک کی تباہی کاباعث نہ بن جائے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 21 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے’’ سینئر مہاجر ورلڈکانفرنس ‘‘ کے انعقاد کے سلسلے میں پیرکودن بھر کئی سینئر دانشوروں، تاریخ دانوں، ٹیکنو کریٹس اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجراکابرین سے رابطہ کیا۔ انہوں نے پیرکی شب رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں اس کانفرنس کے انعقادکے حوالے سے کئے جانے والے رابطوں سے آگاہ کیاجس میں دنیابھرسے مہاجراکابرین ،دانشور، قلم کار اورٹیکنوکریٹس شرکت کریں گے۔ رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم رینجرزکے غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کوصبروتحمل کے ساتھ برداشت کررہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ظالموں پراپناعذاب ضرورنازل کرے گا خواہ وہ سویلین ڈریس میں ہوں یاوردی میں ہوں۔اپنی گفتگو میں جناب الطاف حسین نے انکشاف کیاکہ میری معلومات کے مطابق اس وقت آرمی خودشدیدانتشار کاشکارہے اورمیری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی ) ، چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ہے جبکہ آئی ایس آئی کاپورامحکمہ اوراس کے اہلکارڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اخترکے ساتھ ہیں جو اس وقت آرمی چیف سے زیادہ پاور رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مزیداطلاعات کے مطابق یہ بھی معلوم ہواہے کہ جنرل رضوان اخترکوچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے بعد آرمی چیف بنایاجائے گا جس کے بارے میں عسکری حلقوں میں اعلیٰ سطح پر اور وفاقی سول حکومت کے مابین اتفاق ہوچکاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل راحیل شریف ایک بہادر اور پروفیشنل فوجی ہیں لیکن وہ آئی ایس آئی چیف کے اقدامات کے حوالے سے انتہائی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ افغانستان ، ایران اورانڈیاکی سرحدوں کی جانب سے پاکستان پرشدید خطرات منڈلارہے ہیں ایسے میں یہ انتشارکہیں خاکم بدہن ملک کی تباہی کاباعث نہ بن جائے ۔

10/1/2024 4:22:16 AM