Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چترال میں سیلابی ریلے کے باعث جانی و مالی نقصانات پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس


چترال میں سیلابی ریلے کے باعث جانی و مالی نقصانات پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
 Posted on: 7/20/2015
چترال میں سیلابی ریلے کے باعث جانی و مالی نقصانات پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
گزشتہ ایک ہفتے سے چترال میں شدید بارشیں جاری ہیں لیکن حکومت کی جانب سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے 
کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل سمیت متعلقہ اداروں کو فعال کیاجائے ، سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں کو مزید پھیلنے سے روکاجائے اور سیلابی ریلے کا بہاؤ کم کرنے کیلئے پانی گزرنے کیلئے متبادل راستے نکالے جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سیلابی ریلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت ، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی ۔۔۔20، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی ومومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چترال میں سیلابی ریلے کے باعث ایک خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے چترال میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہیں اور چترال کا زمینی راستہ ملک بھر سے منقطع ہوگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیلابی ریلے اور شدید بارشوں کے باعث متعدد گاؤں زیر آب آگئے ہیں اورلوگ کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چترال میں ایک گزشتہ ایک ہفتے سے بارشیں جاری ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے چترال کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ چترال میں سیلابی ریلے سے مزید جانی ومالی نقصانات سے بچاؤ کیلئے فی الفورڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل سمیت متعلقہ اداروں کو فعال کیاجائے ، سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں کو مزید پھیلنے سے روکاجائے اور سیلابی ریلے کا بہاؤ کم کرنے کیلئے پانی گزرنے کیلئے متبادل راستے نکالے جائیں ۔رابطہ کمیٹی نے سیلابی ریلے کے باعث جاں بحق ہونیو الی خاتون اور بچی کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ 

10/1/2024 4:23:44 AM