Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطا ف حسین بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیکر کروڑوں عوام کی خواہشات اور احساسات کا ایک مرتبہ پھر پاس رکھ لیں ، جنید فہمی


 Posted on: 7/20/2015
جناب الطا ف حسین بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیکر کروڑوں عوام کی خواہشات اور احساسات کا ایک مرتبہ پھر پاس رکھ لیں ، جنید فہمی 
پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنان پر مظالم کی پاداش میں جناب الطا ف حسین کو بھوک ہڑتال کے نتیجے میں انہیں ذرا برابر بھی گزند پہنچی توحالات قابو سے باہر ہوجائیں گے، جنید فہمی
ایم کیو ایم محروم طبقہ کی آواز ہے تمام تر ریاستی جبر کے باوجود گزشتہ ۳۷ سالوں سے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے۔ جنید فہمی
بد عنوان اسٹبلشمنٹ عوام کے مسترد شدہ عناصر کو کراچی پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، جنید فہمی 
ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب 
اجلاس میں انسانی حقوق کی پامالی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہی کے خطوط لکھنے کا فیصلہ اور امریکہ بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا
امریکہ:۲۰،جولائی۲۰۱۵
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا ہنگامی اجلاس سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی کی زیرِصدارت منعقد ہوا جس میں جناب الطاف حسین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے پر لائحہ عمل طے کیا گیا اور انسانی حقوق کی پامالی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو اگاہی کے خطوط لکھنے کا فیصلہ اورامریکہ بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں سینٹرل کمیٹی کے اراکین، دیگر شعبہ جات بشمول کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل، گہوارہ ادب، سن چیڑیٹی کے ذمہ داران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے جنیدفہمی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنا ن میں شدید تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی طبیعت اور صحت بھوک ہڑتال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیتی اور اس لئے ہم جناب الطاف حسین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قوم کی امانت اور سرمایہ ہیں لہٰذا وہ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان حق پرستی کی تحریک کی راہ میں آنیو والے ہر ظلم اور جبر کا سامنا کریں گے لیکن خدارا جناب الطا ف حسین تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیکر کروڑوں عوام کی خواہشات اور احساسات کا ایک مرتبہ پھر پاس رکھ لیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنان پر مظالم کی پاداش میں جناب الطا ف حسین کو بھوک ہڑتال کے نتیجے میں انہیں ذرا برابر بھی گزند پہنچی توحالات قابو سے باہر ہوجائیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت ایم کیوایم کے کارکنان کو اپنے شدید ردعمل سے باز نہیں رکھ سکتی ۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اور اس کے حواریوں کا ایم کیو ایم اور اردو بولنے والی کمیونٹی سے تعصب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ایم کیو ایم کے قیام سے بھی پہلے سے اردو بولنے والی کمیونٹی کے خلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں اور قیام پاکستان کے بعد سے ہی انہیں انکے جائز حقوق سے ہمیشہ محروم رکھا گیا ہے۔ ایم کیو ایم اس ہی محروم طبقہ کی آواز بنی اور تمام تر ظلم زیادتی، ریاستی جبر کے باوجود گزشتہ ۳۷ سالوں سے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے۔ماضی میں کئے جانے والے اسٹیبلشمنٹ اور ریاست جبر کے ہر ہتھکنڈے کا پامردی سے مقابلہ کیا ہے تاہم ایم کیو ایم کے پیغام حق پرستی سے خوفزدہ با طل قوتوں اور بدی کے گماشتوں نے حق پرستی کی تحریک اور بالخصوص مہاجروں کو کچلنے کیلئے اپنی نئی سازش کا پوری شدت سے آغاز کردیا ہے۔ ۲۹ رمضان المبارک کی شب کو متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب نمائندگان سمیت دیگر تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں، گرفتاریوں، تشدد، اہل خانہ کو مغلظات نے یزیدی دور کی یاد تازہ کری ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جبکہ کراچی اور اس کے حق پرست عوام رینجرز گردی کا شکا ر ہیں، بار بار مسترد کئے جانے والے سیاسی یتیم مردہ خور گدہوں کی طرح کراچی پر قبضے اور اسے مزید نوچنے کھسوٹنے کے لئے فعال ہوگئے ہیں۔ نواز لیگ کی مہاجر دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ۱۹۹۲ کے دور حکومت میں بھی نواز شریف کی مہاجر دشمن حکومت اور متعصب اسٹبلشمنٹ نے مہاجروں اور انکی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو کچلنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کی نسل پرست حکومت نے ۱۹۹۶ میں پوری شدت سے مہاجروں کو کچلنے کی کوشش کی اور متعصب وزیر داخلہ سابق جرنیل نے ہزارہا مہاجر کارکنان کا ماورائے عدالت قتل عام کیا۔ اور آج پھر پی پی پی نے ایک بار پھر اسٹبلشمنٹ سے سودا بازی کرکے سندھ کے بیٹوں اور قربانیوں سے غداری کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کی بد عنوان اسٹبلشمنٹ حقیقی دہشت گردوں کی طرح اپنے گماشتوں کو نئی پیکنگ میں کرکے پی ٹی آئی کی شکل میں ثابت شدہ بد کردار نام نہاد سیاستدان عمران خان کو کراچی پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔ اور اس کام میں میڈیا کے بکاؤ عناصر اور نام نہاد تجزیہ کار بھی بھرپورکردارادا کر رہے ہیں۔ بانیان پاکستان کی اولادوں کو ایک بار پھر غدار قرار دیا جا رہا ہے۔ ظلم و ستم اور تعصب کا یہ عالم ہے تاحال جاری آپریشن کے نام پر صرف متحدہ قومی موومنٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کے ۴۰ سے زائد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان کو لا پتہ کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں ایم کیو ایم پاکستان میں موجود انصاف کی فراہمی کے ذمہ داراداروں سے مایوس ہو کر اب اپنا مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں رکھے گی۔جنید فہمی نے اس موقع پر امریکہ بھر میں فوری طور پر بھر پور مظاہروں کا علان کرتے ہوئے تمام کارکنان سے نا صرف ان مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی بلکہ انہیں قائد تحریک کی ہدائت کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری طور پر مہاجروں اور انکی نمائندہ جماعت پر جاری ظلم سے آگاہی خطوط لکھنے کے لئے ہدایات دیں۔ اجلاس میں موجود ذمہ داران اور کارکنان نے ایک بار پھر اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جب تک ایک بھی مہاجر اس روئے زمیں پر زندہ ہے حق پرستی کی تحریک جاری رہے گی اور ہم قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں آگے بڑھتے ہی رہیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر قائد تحریک کی درازی عمر ، شہداء کی مغفرت اور انکے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ اسیر اور لاپتہ کئے جانے والے ساتھیوں کی سلامتی کیلئے دعا کی گی۔

10/1/2024 4:19:06 AM