Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوابی میں ایلیٹ فورس بنوں کے ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیاجائے، بیرسٹرمحمد علی سیف


صوابی میں ایلیٹ فورس بنوں کے ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیاجائے، بیرسٹرمحمد علی سیف
 Posted on: 7/18/2015
صوابی میں ایلیٹ فورس بنوں کے ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیاجائے، بیرسٹرمحمد علی سیف
خیبرپختونخوا کی حکومت ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، بیرسٹرمحمد علی سیف
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بدترین صورتحال ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور
قتل وغارتگری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں دکھائی نہیں دیتیں، بیرسٹر محمدعلی سیف
وزیراعلیٰ پرویزخٹک،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات بروئے کار لائیں،بیرسٹرمحمد علی سیف
کراچی ۔۔۔18، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے صوابی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایلیٹ فورس بنوں کے ایس پی خیرالخطیب کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کوروکنے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے اور اب دہشت گردوں کے ہاتھوں پولیس کے اعلیٰ افسران کی جان ومال بھی عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے ، اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں ، صنعتکاروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھتہ کی پرچیاں دی جارہی تھیں اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جس کے باعث ڈاکٹروں کی اکثریت بیرون صوبہ یا بیرون ملک منتقل ہوچکی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں اپنے دورحکومت میں امن وامان کی بدترین صورتحال ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور قتل وغارتگری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں دکھائی نہیں دیتیں، وہ اپنی آنکھ کاشہتیردیکھنے کے بجائے دوسروں کی آنکھ میں تنکا تلاش کرنے میں مصروف ہیں اور وہ اپنی ناک کے نیچے ہونے والے جرائم پرمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کررہے ہیں ۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے صوبہ خیبرپختواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے مطالبہ کیاکہ صوبہ میں ایلیٹ فورس کے ایس پی کے بہیمانہ قتل اوردیگر سنگین جرائم کی وارداتوں کافوری نوٹس لیاجائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

10/1/2024 4:23:01 AM