متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ کو رینجرز کی جانب سے چھوڑے جانے کے بعدنائن زیرو پہنچنے
پر ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے ا ن کا زبردست استقبال
میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کوششوں اور کاوشوں کی بدولت مجھے رہائی ملی ہے،کہف الوریٰ
تحریک کے مشن و مقصدمیں ثابت قدم رہوں گا اور اسی طرح کام جاری وساری رکھوں گا
ایم کیو ایم پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیںآ ج وہ بات صحیح ثابت ہوچکی ہے،بیرسٹرمحمدعلی سیف
ایم کیوایم رینجرزکی جانب دوستی کاہاتھ بڑھاتی ہے اورہم چاہتے ہیں کہ رینجرزبھی ہماری جانب دوستی کا ہاتھ بڑھائے
نائن زیروپرکہف الوریٰ کے استقبال کے موقع پرکارکنان کاجوش وخروش ،قائدتحریک الطا ف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے
کراچی ۔۔۔17، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ کو رینجرز کی جانب سے چھوڑے جانے کے بعدنائن زیرو پہنچنے پر ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے ا ن کا زبردست استقبال کیاگیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی جیسے ہی انچارج رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ کو لیکر نائن زیر وپہنچے توکارکنان میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے زبردست تالیوں اور پرجوش نعروں کی گونج میں انہیں خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر خواتین سمیت ذمہ داران و کارکنان موجود تھے جنہوں نے کہف الوریٰ کو بہادری ، ہمت اور جرات کے ساتھ حالات کا سامنا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ نائن زیرو پر موجود ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی انچارج کہف الوریٰ نے کہا کہ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کوششوں اور کاوشوں کی بدولت مجھے رہائی ملی ہے،اس موقع پر میں تمام کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرناچاہونگاجنہوں نے مجھے اپنی دعاؤں میںیاد رکھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک کے مشن و مقصدمیں ثابت قدم رہوں گا اور اسی طرح کام جاری وساری رکھوں گا،انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد ہم فتح یاب ہوں گے۔اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے گفتگو میں کہا کہ ہم جو بات کررہے تھے کہ ایم کیو ایم پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیںآ ج وہ بات صحیح ثابت ہوچکی ہے اور کہف الوریٰ کو رہا کردیا گیا ہے یہ ہماری فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم رینجرز کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ قمر منصور سمیت ایم کیو ایم کے دیگر بے گناہ کارکنان کے معاملے پر بھی آئینی ،قانونی اور غیر جانبداری سے دیکھاجائے اور انہیں رہا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم رینجرزکی جانب دوستی کاہاتھ بڑھاتی ہے اورہم چاہتے ہیں کہ رینجرزبھی ہماری جانب دوستی کا ہاتھ بڑھائے ،رینجرزجن گلیوں میں بندوقیں لیکرجرائم پیشہ افرادکے پیچھے جاتی ہے وہاں انہیں اسلحہ لیکرجانے کی ضرورت نہیں پڑھے گی ہم ان کابھرپور ساتھ دینگے کیونکہ ہم حق پرست ہیں۔
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)