Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذکردیا گیا ہے، الطاف حسین


سندھ میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذکردیا گیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 7/17/2015
سندھ میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذکردیا گیا ہے، الطاف حسین
پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کے فوجی حکمرانوں سے مک مکا کرکے اربوں کھربوں روپے کیکرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے ، الطاف حسین
کرپشن میں ملوث برطرف سرکاری افسران میں پہلے ہی ملک سے فرار ہوچکے ہیں،الطاف حسین
یہ کرپٹ افسران یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے کرپشن کی مد میں کھربوں روپے کس کے حوالے کیے ، الطاف حسین
سندھ کی اقتدار مافیا ہمیشہ سے مہاجروں کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے، الطاف حسین
پیپلزپارٹی کا حکمراں طبقہ، ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے سے لیکر آج کے دن تک مہاجروں اورایم کیوایم کے سادہ لوح ارکان پارلیمنٹ کو بہکاتارہا ہے، الطاف حسین
کیف الورایٰ اور قمرمنصورکو تقریرپرتالیاں بجانے کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے ، الطاف حسین
انتہائی جید آئینی و قانونی ماہرین رینجرز کی غیرقانونی حرکتوں پر ایک لفظ بھی بولنے سے کترارہے ہیں، الطاف حسین
منتخب نمائندے اور عوام موجودہ حالات میں ہرگز مایوس نہ ہوں اوراپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔17، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذکردیا گیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ میں غیراعلانیہ مارشل کے نفاذ کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کے فوجی حکمرانوں سے مک مکا کرکے یہ طے کرلیا ہے کہ جن لوگوں کے کرپشن میں بڑے بڑے نام ہیں ، انہیں ملازمتوں سے علیحدہ کرنے کا اعلان کرتے ہیں جنہیں پیپلزپارٹی نے مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اربوں کھربوں روپے کی کرپشن میں ملوث برطرف سرکاری افسران میں وہ افسران شامل ہیں جو پہلے ہی ملک سے فرار ہوچکے ہیں اور اب وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے کرپشن کی مد میں اربوں کھربوں روپے کماکر کس کے حوالے کیے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا حکمراں طبقہ، ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے سے لیکر آج کے دن تک باربار حکومتیں بنانے کیلئے مہاجروں اورایم کیوایم کو جھوٹے وعدے اور طفل تسلیاں دے کر ایم کیوایم کے سادہ لوح ارکان پارلیمنٹ کو بہکاتارہا ہے اور سندھ کی اقتدار مافیا ہمیشہ سے مہاجروں کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج پیپلزپارٹی والے ایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے خلاف خوشی سے بغلیں بجارہے ہیں تو دوسری طرف رینجرز کے سپاہی ایم کیوایم کے معصوم ارکان سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلی اور رہنماؤں کوگرفتارکرکے اس طرح جشن منارہے ہیں جیسے کہ انہوں نے کشمیر فتح کرلیاہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس صد افسو س کہ ملکی وبین الاقوامی سطح کے معروف اور انتہائی جید آئینی و قانونی ماہرین رینجرز کی غیرقانونی حرکتوں پر ایک لفظ بھی بولنے سے کترارہے ہیں اور خاموش تماشائی بن کرآئین اورقانون کا مذاق اڑتا دیکھ رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اورگرفتاری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ الطاف حسین کی رینجرز کے خلاف تقریرپر کیف الورایٰ اور قمرمنصور نے تالیاں بجائی تھیں لہٰذا تالیاں بجانا غیرآئینی اورغیراخلاقی عمل ہے جس کے باعث انہیں دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ رینجرز حکام کے اس طرح کے بیانات جب پوری دنیا میں جائیں گے اور جارہے ہیں اس سے پاکستان کی کتنی نیک نامی ہوگی اس کا اندازہ ہرپاکستانی بخوبی لگاسکتا ہے ۔ آخر میں جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام منتخب ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ، ہمدرد ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوان طلباء وطالبات اور بچوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں ہرگز مایوس نہ ہوں اوراپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں ۔

10/1/2024 2:19:58 AM