Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نائن زیروپر دوبارہ رینجرز کے چھاپے و گرفتاری سے واضح ہوگیا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کو سنگل آؤٹ اور آئسولیٹ کرنے کیلئے کیاجارہا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار


 Posted on: 7/17/2015
نائن زیروپر دوبارہ رینجرز کے چھاپے و گرفتاری سے واضح ہوگیا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کو سنگل آؤٹ اور آئسولیٹ کرنے کیلئے کیاجارہا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم کے ساتھ غیر جمہوری طرز عمل اور سیاسی انتقام نام نہاد جمہوریت کے نام پر کیاجارہا ہے ، سینیٹر بیرسٹر محمدعلی سیف 
ایم کیوایم کی ویکٹامائزیشن غیرقانونی ، مذہب اور سیاست کے خلاف اورپاکستان کو توڑنے کی سازش ہے، سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی 
نائن زیرو پر چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔17، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نائن زیرو پررینجرز نے دوبارہ بغیر سرچ وارنٹ کے چھاپہ مار کر واضح کردیا ہے کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے صرف اور صرف ایم کیوایم کو سنگل آؤٹ اور آئسولیٹ کیاجارہا ہے اور ایم کیوایم کو ویکٹامائز کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، اس کے دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر گن کر چھاپے نہیں مارے گئے اور نہ ہی گن کر ایف آئی آرز درج کی گئیں ہیں بلکہ یہ چھاپے ، گرفتاریوں کی کارروائیاں تول کے حساب سے کی گئی اور ایف آئی آرز بھی تول کے حساب درج کی گئیں ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی اور رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ اور رکن قمر منصور کی گرفتاری کے بعد نائن زیرو پر رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس سے ایم کیوایم صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر و سینٹر محمد علی سیف اور سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان ، عارف خان ایڈووکیٹ ، کنور نوید جمیل ، عبد الحسیب ، عظیم فاروقی اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ 
ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کی 29ویں شب اور بڑی طاق رات کے موقع رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا ہے اگر جنگ بھی ہورہی ہوتی ہے تب بھی ایسی مقدس رات میں سیز فائر کردیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے مرکزی دفتر پر روانی کے ساتھ اور بار بار چھاپے مارے جارہے ہیں اور طاقت اور ریاستی مظالم کے ذریعے ایم کیوایم کے خلاف غیر اعلانیہ پابندی کو مزید سخت سے سخت کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی نظر میں پاکستان بنانے اور بچانے والوں کی کوئی اہمیت ہے تو وہ اس بات کا جواب دیں کہ آج انہیں ایک مرتبہ پھردیوار سے کیوں لگایاجارہا ہے، کیا ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا عمل وفاقی حکومت اور نواز شریف کی پالیسی کا حصہ ہے؟ جس سے شہر میں غیر یقینی کی صورتحال پید اہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے پاس بھاری عوامی مینڈیٹ ہے ، ایم کیوایم ملک کے مسائل کے حل کا حصہ ہے لیکن بد قسمتی سے ایک سازشی منصوبہ بندی کے تحت ساری خرابی کا ذمہ دار ایم کیوایم کو ٹھہرایا اور سمجھا جارہا ہے اور اب اس منفی ذہنیت کو ٹھیک کرنا ہوگا ورنہ اس کے نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل ناانصافیوں، ریاستی جبر ، چھاپے و گرفتاریوں کے نتیجے میں اگر شہر کے عوام نے معاملات اپنے ہاتھوں میں لے لئے تو کیا ہوگا ؟ ایم کیوایم کے 25ہزار سے زائد کارکنان ریاستی جبر کے باعث روپوش ہیں ، یہ صورتحال اچھی نہیں ہے اس کا ارباب اقتدار و اختیار کو نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ نائن زیرو پر دوسری مرتبہ چھاپہ مار کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، ہم انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کراچی میں ایم کیوایم کے ساتھ روانہ رکھنے والے رویئے کا جائزہ لیں اور اس پر اپنا منصفانہ کردار ادا کریں ۔
ایم کیوایم خیبر پختونخواہ کے صدر سینیٹر محمد علی سیف نے کہا کہ 11مارچ 2015ء کو بھی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا اور اب رینجرز کی دوبارہ چھاپہ مار کارروائی اسی ظلم کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ غیر جمہوری طرز عمل اور سیاسی انتقام نام نہاد جمہوریت کے نام پر کیاجارہا ہے لیکن میں واضح کردوں کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بارے میں غلط فہمی میں مبتلا نہ رہاجائے کہ ایم کیوایم حق پرستی کی جدوجہد کو ڈر اور خوف سے خیر باد کہہ دے گی ، موت تو کیا قیامت بھی ہمیں حق پرستانہ جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتی ۔ ہمیں ظلم و جبر کا ہر آنے والا لمحہ ہمت اور طاقت اور حوصلہ دیتا ہے ، بندوق کی نال دکھا کر کوئی ہمیں حقوق کی جدوجہدسے باز نہیں رکھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر دوسری چھاپہ مار کاروائی خوف کا شکار لوگوں کی جانب سے کی گئی ہے ، آج ہی کے کے ایف کے تحت بڑا امدادی پروگرام ہوا جس میں ہزاروں مستحقین کو کروڑوں روپے مالیت کی اشیا تقسیم کی گئیں جبکہ رینجرز کی جانب سے کے کے ایف کی پرچیاں ایسے برآمد کی جارہی ہے ہیں جیسے بغیر لائسنس کا اسلحہ برآمد کیاجار ہا ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چھاپے و گرفتاریوں سے خوف زدہ ہونے والے ہرگز نہیں ہیں اور آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نائن زیرو دوسری مرتبہ چھاپہ مار کارروائی کرکے غیر قانونی اور بلاجواز گرفتاریاں کی گئیں ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار شدگان کو فی الفور رہاکیاجائے ،اگر ہمیں ہمارے جائز حقوق کے مطالبے پرظلم اور جبر کا نشانہ بنایاجائے گاتو ہم عدالتوں میں جائیں گے وہاں سے بھی انصاف نہیں ملاتو سب سے بڑی عدالت اللہ تعالیٰ کی ہے جہاں سے ناامیدی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے خوف کا شکار لوگوں نے خواتین تک پر مقدمات درج کرادیئے ہیں اور اس طرح آئین و قانون کا مذاق اڑایاجارہا ہے لیکن انہیں پھر بھی شرم نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے تمام تر مظالم کے باوجود بلند ہیں اور ذلت و رسوائی ایم کیوایم دشمن عناصر کا مقدر بنے گی ۔ 
حق پرست سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے کہاکہ نائن زیرو پراندھیری رات میں چھاپہ مارا گیا ، یہ چھاپہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی ایماء پر مارا گیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں کوئی بھی ایجنسی وفاق اور صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے پیار کرنے والی ، حب الوطن اور جمہوری جماعت کے کارکنوں اور لیڈروں کو گرفتار کرکے ایسے وقت میں لیجایا گیا ہے جب وہ روزہ رکھنے کی تیاری کررہے ہیں اور سحری کے انتظار میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظالم کی ایک کڑی ہے جیسے متحدہ قومی موومنٹ بہت عرصے سے بتاتی چلی آرہی ہے ، خدا کے واسطے ان مظالم کی کڑی کو سمجھا جائے اور جاگا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ ہے کہ جس نے درندے مظلوموں کو کچلنے کیلئے بنائے وہ درندے ایک دن خود ہی مالک پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جو لوگ آئین اور اصول توڑنے کی اجازت دے رہے ہیں تو وہ بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں ایک نسل کے لوگوں کی ویکٹامائزیشن بند ہے ، ہمارے ملک میں وفاق ہے جس میں بہت ساری خوبصورت قومیں ہیں ، ان میں سب سے زیادہ باشعور ، قربانی دینے والی قوم مہاجر ہے اور وردی والے اب مہاجروں کے پیچھے پڑ گئے ہیں باقی انہیں کوئی ڈاکو ، چور اورلیٹرا دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نائن زیر وپر چھاپہ مارنے والوں نے ہی اندرون سندھ میں کرپشن کی رپورٹ دی تھی لیکن ایک میٹنگ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوتی ہے اور سب خاموش ہوجاتے ہیں یہ واضح طو رپر مک مکا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی ویکٹامائزیشن غیرقانونی ، مذہب اور سیاست کے خلاف ہے اور یہ عمل پاکستان کو توڑنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو چھاپے و گرفتاریوں سے نہ ڈرایا جائے ، ایم کیوایم کو دولت ، تاج اور حکومت نہیں چاہئے بلکہ ایم کیوایم کو اپنا حق چاہئے جو انصاف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جب سے ٹارگٹڈ آپریشن ہوا ہے بھتہ خوری اور قتل و غارتگری جاری ہے اس کا مطلب ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر جن لوگوں کو گرفتا رکیاگیا ہے وہ غلط کیا گیا ہے یہ تمام اقدامات ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو اللہ تعالیٰ نے حوصلہ مند اور نڈر کارکن دیئے ہیں ، چھاپے مارنے والے ہماری کیا اینٹ سے اینٹ بجائیں گے ہم ان کے ہوش اڑادیں گے ، ہماری امن پسندی کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھاجائے اگر کوئی اس غلط فہمی ہے تو جان لے کہ الطاف حسین کو پنجاب کی ضرورت نہیں ہے مگر پنجاب کو الطاف حسین جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ۔ 



10/1/2024 2:21:05 AM