Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتما جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد


ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتما جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد
 Posted on: 7/16/2015
ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتما جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد 
ہزاروں غرباء ، مساکین ، یتیموں اور مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں 
امدادی سامان میں سیلائی مشینیں ، پنکھے ، راشن کے تھیلے ، سائیکلیں ، وہیل چیئرز اور پھلوں اور سبزیوں سے لدھے ٹھیلے شامل ہیں
کراچی ۔۔۔16، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 28رمضان المبارک بروز جمعرات کی شام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں سالانہ امدادی پروگرام منعقد ہوا جس میں ہزاروں غرباء ، مساکین ، یتیموں اور مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں ۔امدادی پروگرام کے شرکاء سے حسب روایت متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے براہِ راست ٹیلی فونک خطاب کیا ۔ امدادی پروگرام غرباء ، مساکین ، یتیموں اور مستحقین میں جو امدادی سامان تقسیم کیا گیا ان میں سیلائی مشینیں ، پنکھے ، راشن کے تھیلے ، سائیکلیں ، وہیل چیئرز اور پھلوں اور سبزیوں سے لدھے ٹھیلے شامل ہیں ۔ امدادی پروگرام کے سلسلے میں جنا ح گراؤنڈ عزیز آباد میں ٹینٹ اور قناتیں لگا کر بڑا پنڈال بنایا گیا تھا اور امدادی اشیاء کے باقاعدہ پورشن بنائے گئے تھے جہاں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکارسبز کیپ اور ٹی شرٹ میں موجود تھے جومستحقین کو امدادی اشیاء کی مناسبت سے انہیں جگہوں پر بٹھانے کیلئے رہنمائی کرتے رہے ۔ پنڈال میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے طبی کیمپ بھی لگایا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا عملہ موجود تھا ۔امدای پروگرام کا باقاعدہ آغاز 5:35منٹ پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ایم کیوایم علماء کمیٹی ے رکن محمد ناصر یامین نے حاصل کی ۔ تلاوت کے بعد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز ارشد وہرہ ، رؤف صدیقی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، قمرمنصور ، عامر خان ، عارف خان ایڈووکیٹ ، وسیم اختر ، عبد الحسیب ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، سینیٹرز ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجو د تھے ۔جناب الطا ف حسین 6بجکر 15منٹ پر ٹیلی فون لائن پر آئے جس پرشرکاء نے انکا اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر نعروں کی گونج میں استقبال کیا ۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، سینیٹرز اور عہدیداران نے غرباء ، مساکین ، یتیموں ، بیواؤں میں اپنے ہاتھوں سے امدادی سامان تقسیم کیا ۔ اس موقع پر امدادی سامان حاصل کرنیو الے مستحقین نے کہاکہ رینجرز کی جانب سے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی پروگرام کرکے مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کا عمل اس کا ثبوت ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ایک مستحق کا کہناتھا کہ مجھے آج یہاں سے ٹھیلہ ملا ہے اور اللہ تعالیٰ کے بعد جناب الطاف حسین کا بے حد ممنون و مشکور ہوں ۔ ایک اور مستحق خاتون نے کہاکہ مجھے امدادی پروگرام میں جناب الطاف حسین کی جانب سے سلائی مشین دی گئی ہے جس سے مجھے اب باعزت روزگار کا ذریعہ میسر آگیا ہے ۔ ایک اور معذور مستحق شخص نے بتایا کہ اس کے وہیل چیئرز نہیں تھی مجھے امدادی پروگرام میں وہیل چیئرز دی گئی ہے جس سے آنے جانے میں آسانی ہو گی اس پر میں جناب الطا ف کا شکر گزار ہوں ۔ مستحقین نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی درازی عمر
صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاء کیلئے دعائیں بھی کیں ۔

 ،

10/1/2024 2:20:22 AM