Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو ایم کیوایم کے خلاف اور مہاجر دشمنی کا حال ہی میں اضافی قلمدان دیا گیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو ایم کیوایم کے خلاف اور مہاجر دشمنی کا حال ہی میں اضافی قلمدان دیا گیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 7/14/2015
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو ایم کیوایم کے خلاف اور مہاجر دشمنی کا حال ہی
میں اضافی قلمدان دیا گیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
کالعدم تنظیموں کی مدعیت میں جناب الطاف حسین کے خلاف مقدمات بنا کر آئین و قانون کا مذاق اڑایا گیا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
چوہدری نثار اور خواجہ آصف واشنگٹن پوسٹ میں نواز شریف کے خلاف چھپنے والی رپورٹ بھول گئے اور بی بی سی کی
رپورٹ پر ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، قمر منصور
وفاقی وزراء چوہدری نثار اور خواجہ آصف اپنی زبانوں کو لگام دیں ورنہ بعد میں ہم سے شکایت نہ کی جائے ، شبیر قائم خانی 
خواجہ آصف اورچوہدری نثار تو کیا دنیا کی کوئی طاقت فکر الطاف حسین کو پھیلنے سے نہیں روک سکتی ، اسلم آفریدی 
جناب الطا ف حسین کے ہر خطاب کو متنازعہ بنانے کا ٹھیکہ وفاقی حکومت نے لے لیا ہے ، سینیٹر نگہت مرزا حنا 
نواز شریف نے 12اکتوبر 1999ء کے بعد بھارتی وزیراعظم واجپائی سے مدد مانگی تھی،رؤف صدیقی 
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے شرانگیز اور فتنہ گر بیانات پر پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔14، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو ایم کیوایم کے خلاف اور مہاجر دشمنی کا حال ہی میں اضافی قلمدان دیا گیا ہے ، 37برس سے یہ کوشش ہورہی ہے کہ جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم اور 5کروڑ مہاجروں کے درمیان تقسیم پیدا کردی جائے ،جناب الطاف حسین کی براہِ راست تقریر پر اس لئے پابندی عائد کی گئی ہے وفاقی حکومت اس میں اپنی طرف سے کچھ ڈال کر 30تھانوں میں جناب الطاف حسین کے خلاف ایف آئی آر کٹوا سکے جبکہ کالعدم تنظیموں کی مدعیت میں جناب الطاف حسین کے خلاف مقدمات بنا کر آئین و قانون کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی شام کراچی پریس کلب کے باہر چوہدری نثار اور خواجہ آصف کے شرانگیز اور فتنہ گر بیان کے خلاف منعقدہ ایک بڑی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی ریلی میں رینجرز کی جانب سے چاروں جانب چیک پوسٹیں قائم کرکے خوف و ہراس پھیلانے اور گرفتاریوں کے باوجود ہزاروں کارکنان نے شرکت کی ۔ احتجاجی ریلی سے رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، شبیر قائم خانی ، قمر منصور ، حق پرست سینیٹر محترمہ نگہت مرزا حنا ، رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ حمید، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی وقار علی شاہ ، یوسف شاہوانی اور رؤف صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی وزراء خواجہ آصف اور چوہدری نثار کے شرانگیز بیان کے پیچھے وفاقی حکومت کے جو عزائم ہیں آج ہم اس کو احتجاجی ریلی کے ذریعے بے نقاب کررہے ہیں ، 37برس سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم اور 5کروڑمہاجر عوام کے درمیان تقسیم پیدا کردی جائے اور جناب الطاف حسین کو ان کے چاہنے والوں سے دور کردیاجائے اور ایسے مذموم عزائم صرف دیوانے کا خواب ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو دیوار سے لگایاجارہا ہے ، ہم کراچی آپریشن کے حامی تھے اور ہیں اگر یہ ایمانداری ، دیانتداری کے ساتھ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تقریر پر اس لئے پابندی عائد کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت اس میں اپنی طرف سے کچھ ڈال کر 30تھانوں میں ایف آئی آر کٹوا سکے ، یہ جناب الطاف حسین کی تقریر کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ وفاقی وزراء کو الطاف حسین فوبیا ہوگیا ہے اور ان پر الطاف حسین کی سچائی کا خوف طاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ آئین و قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے کہ کالعدم تنظیموں کی مدعیت میں جناب الطاف حسین کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تقریر میں ایم کیوایم کے پالیسی کے ان نکات کو چوہدری نثار اور خواجہ آصف نے کیوں حذف کیا جس میں جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پاکستان اور افواج پاکستان چاہئے ، فوج ہماری ہے ، ہم فوج اور پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف ’’شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں‘‘ ، کسی بے گناہ پر اپنے گناہ کا بوجھ ڈال رہے ہیں ، ہمارے لہجوں میں برہمگی ، ناراضی اور تلخی ہے تو ناراض بھائیوں کو دیوار سے نہیں لگایا جاتا اور نہ ہی جبر سے ان کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب کی نظریں کراچی کی میئر شپ اور بلدیاتی انتخابات پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف اور چوہدری نثار کا یہ کہنا کہ مہاجر تو بڑے محب وطن ہیں بس الطاف حسین کا مسئلہ ہے ،تو آج انہیں مہاجروں کا درد محسوس ہوا ہے وہ تب کہاں تھے جب کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے لوگ مررہے تھے یہ اس وقت غائب تھے اور آج ہمارے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں ۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمارے غم و کرب کو کبھی کسی نے نہیں سمجھا ، یہ تو مشرقی پاکستان والا رویہ ہمارے ساتھ روا رکھاجارہا ہے ، ہم تو بنگلہ دیش کے مقابلے میں بالکل اقلیت مین ہیں ہم سے بھی اتنا خوف کیوں ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ اسلام آباد والوں کو بنگالیوں کی تعداد سے خوف تھا اور آج کراچی والوں کی کوالٹی سے ڈر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں ، ہم صرف یہ کہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو ظلم و ستم ہورہا ہے اسے بند کرایاجائے ،کراچی آپریشن کے دوران 200سے زائد کارکنان ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہوئے ہیں ، 40کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے لیکن کسی ایک بھی قاتل کو قانون کی گرفت میں نہیں لیا گیا جب مقتولین کے قاتلوں کی گرفتاری میں اس طرح ناانصافی ہو تو انصاف کیلئے ہم کہاں جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل او رلاپتہ کئے جانے کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنا دیں اور ہمیں انصاف دیدیں پھر ہمیں اپنے لہجوں میں تلخی لانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے کہنے پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے فوج کو سیلوٹ کیا تھا ، ایک سال میں ہم بدل گئے ہیں یا وہ بدل گئے ہیں ؟ انہو ں نے کہا کہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف جو پھرتی ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے قاتلوں کیلئے دکھا رہے ہیں کاش ایم کیوایم کے 200کارکنان جو قتل کردیئے گئے ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی اسی طرح پھرتی دکھاتے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے روس جاکر کشمیر کے ایجنڈے کو ایک طرف دکھ دیا ، ملک کے ادارے کہہ کہہ کر تھک گئے کہ را ملوث ہے مگر نواز شریف روس میں کہ رہے ہیں کہ را ملوث نہیں ہے اور وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو اس فرق کوپاکستان کی یکجہتی کیلئے دیکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمن پیدا کرنا آسان ہے لیکن قائد اعظم کے وارثین کو پیدا کیاجائے تو کوئی مانے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے کہا کہ احتجاجی ریلی کے موقع پر شہر رینجرز کے گھیراؤ کا منظر پیش کررہا ہے لیکن اس کے باوجود ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے جناب الطاف حسین اور 5کروڑ مہاجروں کا سینہ فخر سے چوڑا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بینظیر کے دو ادوار اور نواز شریف کے تینوں ادوار مہاجروں کے خون سے ہولی کھیلنے کی داستانوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ انہوں نے چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کردار پر نظر ڈالیں جب نواز شریف کا تختہ الٹا گیا تھا تو تمہارے کردار سے قوم اچھی طرح واقف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف کو شرم آنی چاہئے اور انہیں کسی خوش فہمی میں مبتلا 
نہیں رہنا چاہئے ، ان ہی کے دور میں نائن زیرو بند ہوا اور جناب الطاف حسین کو در بدر ہونا پڑا ، جو پاکستان کے خلاف کھلم کھلا باتیں کرتے ہیں ان کی تقاریر پر پابندی نہیں ہے اور صرف جناب الطاف حسین کو اس کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف واشنگٹن پوسٹ میں نواز شریف کے خلاف چھپنے والی رپورٹ بھول گئے اور بی بی سی کی رپورٹ پر ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں اور نواز شریف ، آصف زرداری کی تقریر بھول گئے ، آج ہم تمہیں را کے ایجنٹ نظر آرہے ہیں وہ وقت بھول گئے جب پی پی او آرڈی نینس کی منظوری کیلئے تم ایم کیوایم کے ارد گرد گھوم رہے تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے کہا کہ وفاقی وزراء چوہدری نثار اور خواجہ آصف اپنی زبانوں کو لگام دیں ورنہ بعد میں ہم سے شکایت نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی ریلی میں آنے والے شرکاء کو روکاجارہا ہے ، نائن زیرو اور شہر میں رینجرز نے حصار قائم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے دوستی اور ملک کا استحکام چاہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی کے عوام سے جھوٹی ہمدردیاں کرنے والے اس بات کا جواب دیں کہ سمندر کے پاس رہ کر بھی کراچی کے عوام پیاسے ہیں اور روشنی کا شہر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اور ایسی جھوٹی ہمدردیاں کرنے والے وفاقی حکمرانوں پر لعنت ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہا کہ آج پھر فکر الطاف حسین کو پھیلنے سے روکاجارہا ہے ، خواجہ آصف اورچوہدری نثار تو کیا کوئی دنیا کی طاقت فکر الطاف حسین کو پھیلنے سے نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ گلشن الطاف کو اگر ضرورت پڑی تو اس میں آبیاری تمام قومیتوں کے عوام اپنے خون سے کریں گے ۔ خواجہ آصف اور چوہدری نثار کے شر انگیز بیان کے خلاف احتجاج صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہورہا ہے ۔ حق پرست سینیٹر محترمہ نگہت مرزا حنا نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے ہر خطاب کو متنازعہ بنانے کا ٹھیکہ وفاقی حکومت نے لے لیا ہے ، چوہدری نثار اور خواجہ آصف کے ذہن میں یہ ہے کہ ن لیگ کے کارکن ہی صرف پاکستانی ہیں باقی سب دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج فوج کی حب الوطنی میں قصیدے پڑھنے والے یہ بھول گئے کہ ان کے سربراہ نے ہی سیٹنگ آرمی چیف کو طیارے میں موجود ہوتے ہوئے ہوا میں لٹکا دیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات 1992ء کے آپریشن کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اربوں اورکھربوں میں بکنے والے وفاقی وزراء اپنی زبانوں کو لگام دیں اور انہیں جھوٹی بہتان تراشی کا خراج دینا ہوگا ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ حمید نے کہا کہ آج ظلم کی چکی میں دوبارہ سے مہاجر قوم کو پیسا جارہا ہے ، مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ جن لوگوں کے بزرگوں نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیاانہیں آج ظلم کا نشانہ کیوں بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارے تحفظ کے رکھوالے لیٹرے اور جانی دشمن بن بیٹھے ہیں لیکن اس کے باوجود ملک کی دیگر قومیتیں مہاجر قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں آج اگر کسی نے مہاجر قوم کو دبانے کی سازش کی تو اس کے نتائج خوفناک ہوں گے ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار علی شاہ نے کہاکہ مہاجروں پر جتنا بھی ظلم ڈھا لیاجائے اور سازشیں کرلی جائیں ، مہاجر بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں اور وہ ملک کو مضبو ط اور مستحکم کرنے کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء خواجہ آصف اور چوہدری نثار کو پاکستان میں کوئی اور مسئلہ دکھائی نہیں دیتا انہوں نے صرف ایم کیوایم اور جناب الطا ف حسین کو اپنا ایجنڈا بنا لیا ہے لیکن ہم بتا دیں کہ یہ ایجنڈا ماضی کی طرح دفن ہوگا ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین تنہا نہیں ہیں اور جو وفاقی وزراء یہ سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم کو دبالیں گے یہ ان کی بھول ہے ، ماضی میں بھی اسی طریقے سے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیا گیا جو بری طرح سے ناکام ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین بہادر لیڈر اور محب وطن پاکستانی ہیں اور آج چوہدری نثار اور خواجہ آصف جو کچھ کررہے ہیں وہ جناب الطاف حسین کی جانب سے سچ بولنے کانتیجہ ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ 1992ء نہیں آج ایم کیوایم میں اردو بولنے والے ہی نہیں بلکہ تمام قومیتوں کے افراد شامل ہیں لہٰذا سازشی عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں ۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا کہ خواجہ آصف اور چوہدری نثار نوٹنکی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، ان دونوں وفاقی وزراء کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے اپنے سربراہ نواز شریف کا گریبان پکڑیں جنہوں نے 12اکتوبر1999ء کے بعد بھارتی وزیراعظم واجپائی سے مدد مانگی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ایلیٹ کلاس ایم کیوایم کو ختم کرنے کے درپے ہے اور اسی وجہ سے جناب الطاف حسین کے خطابات پر پابندی لگائی گئی ہے اور ان کے خلاف منفی اوربے بنیاد پروپیگنڈا کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف اس جانب بھی توجہ دیں ، ہم دوست ہیں ، ہم ہر قدم آپ سے آگے کھڑے ہوکر پاکستان کی حفاظت کیلئے تیارہیں ، جناب الطاف حسین نے پاک فوج کیلئے عظیم الشان ریلیاں نکالیں ان کا تو کچھ پاس رکھاجائے اور ہمارے زخموں پر مرہم رکھ کر غیر قانونی اقدامات بند کرائیں جائیں ۔ 


10/1/2024 2:16:33 AM