Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین افواج پاکستان کی ساکھ اورپاکستان کوبچاناچاہتے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


قائدتحریک جناب الطاف حسین افواج پاکستان کی ساکھ اورپاکستان کوبچاناچاہتے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 7/13/2015
قائدتحریک جناب الطاف حسین افواج پاکستان کی ساکھ اورپاکستان کوبچاناچاہتے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
چوہدری نثارعلی خان اورخواجہ آصف مہاجروں،افواج پاکستان اورالطاف حسین کے درمیان دڑارڈالنے کوکوششیں کررہے ہیں
خواجہ آصف کوپانی وبجلی کی وزارت کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم دشمن وزارت بھی دیدی گئی ہے
چوہدری نثاراسمبلی سے مفرورہیں جبکہ حب وطنی کادعویٰ کرنے والے خواجہ آصف نے نندرمودی کے سامنے مسئلہ کشمیر،بلوچستان اورراکے حوالے سے کوئی بات نہیں کی
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی اراکین رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرہنگامی پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔۔13جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین افواج پاکستان کی ساکھ اورپاکستان کوبچاناچاہتے ہیں،چوہدری نثارعلی خان اورخواجہ آصف مہاجروں،افواج پاکستان اورالطاف حسین کے درمیان دڑارڈالنے کوکوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کوپانی وبجلی کی وزارت کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم دشمن وزارت بھی دیدی گئی ہے،چوہدری نثاراسمبلی سے مفرورہیں جبکہ حب وطنی کادعویٰ کرنے والے خواجہ آصف نے نندرمودی کے سامنے مسئلہ کشمیر،بلوچستان اورراکے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ان خیالات کااظہاراراکین رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر چوہدری نثار علی خان نے جناب الطاف حسین ، ایم کیو ایم اورمہاجروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ماضی میں اس قسم کی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کو مہاجروں سے دور نہیں کیا جا سکاہے اور نہ ہی اس مرتبہ یہ ساز ش کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے جناب الطاف حسین کے خلاف جو نازیبا الفاظ استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے، چوہدری نثار نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں اتوار کی سہ پہرہونیوالے جناب الطاف حسین کے خطاب کی پریس ریلز کو ٹھیک طریقے سے نہیں پڑھاجس میں جناب الطاف حسین نے پاک فوج کے ساتھ ہونے اور پاکستان کی محبت کی بات کی تھی ، جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے خلاف ہونیوالے ظلم ،ستم اورزیادتیوں کو روکنے کی اپیل کی تھی جسے اشتعال انگیزی سے تشبیہ دی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکان سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں اور خاص طور سے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ایم کیو ایم اور پاک فو ج کو متصادم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے جبکہ پاکستان کی تاریخ شاہد ہے کہ مسلم لیگ کے رہنماا اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اشتعال انگیزی اور مغلظات کہنے میں اول نمبر رکھتے ہیں ،خواجہ آصف نے جناب الطاف حسین کی تقریر پر غیر ضروری اور غیر اخلاقی تنقید کی جس کی ایم کیو ایم سخت الفاظ میں مذمت اور تردید کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ایم کیوا یم پر ظلم و ستم کا احاطہ کیا ہے ،جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے گزشتہ رمضان المبارک میں بڑا جلسہ کرکے پاک افواج کو سیلوٹ کروایا تھااور آج بھی ہم افواج پاکستان اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد ، دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا تھا لیکن آج یہ آپریشن متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سیاسی انتقام کے طور پر کیا جارہاہے اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس ناانصافی کی شکایت کرنا جناب الطاف حسین کا حق ہے،کراچی میں جرائم کے اڈے اور دوسرے صوبوں سے اسلحہ و منشیات کی ترسیل کھلے عام کی جارہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں لیکن اس سب صورتحال کے باوجود صرف ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپہ مارا گیا ہے توکیا اس نا انصافی اور دکھ کا اظہار کرنا بھی جناب الطاف حسین کو حق نہیں ؟۔انہوں نے کہاکہ جن دہشت گردوں نے ہزاروں فوجی جوانوں اور معصوم و بیگناہ شہریوں کو قتل کیا وہ آج بھی آزاد ہیں لیکن آج کراچی میں سب سے زیادہ ایم کیوا یم کے کارکنان گرفتار، پابند سلاسل اور سینکڑوں کارکنان کی حراست کا ابھی تک کسی ایجنسی کی جانب سے اعتراف نہیں کیا گیا ہے،آپریشن کے آغاز سے قبل ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن پر خدشات کا قومی اسمبلی میں تذکرہ کیا تھا جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے ہمیں تعاون کا یقین دلایاتھا لیکن ایم کیوا یم کے چالیس سے زائد کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے گئے ہیں،ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونیوالے 200کارکنان کا کوئی قاتل گرفتار نہیں کیا گیاہے،ہمارے گرفتار شدگان پر انسانیت سوز تشدد کیا جارہاہے لیکن اس سب ظلم و ناانصافی کا ازالہ کرنے کے بجائے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جناب الطاف حسین پر بے جا تنقید کی ہے۔انہو ں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی جرائم پیشہ افراد کیلئے عدم برداشت کی پالیسی ہے لیکن چوہدری نثار علی خان کی ایم کیوا یم اور الطاف حسین دشمنی مکمل نہیں ہوئی ہے اور اب جھوٹے الزام لگا کر جناب الطاف حسین کے کارکنان سے خطاب پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے،ایم کیوا یم کے سیاسی دفاتر پر چھاپے مار کر سیاسی کارکنان کو گرفتار کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے چالیس کارکنان کا ماورائے عدالت قتل ، 200کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور سینکڑوں کے لاپتہ ہونے کے باجود ہم نے پاکستان کی ریاست اور ریاستی اداروں سے وفاداری کا ثبوت دیاہے لیکن ہمارے اوپر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے سر کی قیمت لاکھوں روپے لگائی تھی جس کے سبب انہیں 7سال روپوشی کی زندگی گزارنی پڑی تھی تو کیا چوہدری نثار علی خان ایم کیوا یم اور مہاجر قوم سے معافی مانگیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کراچی کے 2000سے زائد شہری گرمی کی شدت کے سبب جاں بحق ہوئے، شہر میں 4مرتبہ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا،شہری 18-20گھنٹے لوڈ شیڈنگ برداشت کر ررہے ہیں لیکن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور کسی وفاقی وزیر انکی داد رسی کیلئے کراچی نہیں آیا او ر آج سازش کے تحت مہاجروں اور جناب الطاف حسین کی محبت میں دراڑ دالی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر ریاستی اداروں کے خلاف الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے روس میں ہونیوالی کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم کے سامنے بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا تذکرہ بھی نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم خلاف ظلم و ستم ، بے جواز چھاپے گرفتاریوں اور ماورائے آئین و قانون اقدامات کا خاتمہ کرکے بیگناہ کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں جناب الطاف حسین کے خلاف ایف آر درج کرنے کا سلسلہ کالعدم جماعتوں کی جانب سے کیا جارہاہے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ملک میں جمہوریت کے بلنگ بانگ دعوے کئے جاتے ہیں کیا ہمارے ملک میں کوئی آئین ، قانون اور جمہوریت ہے ؟،اس سے قبل بھی جناب الطاف حسین پر نفرت انگیز تقاریر کا الزام لگا تھا اورجناب الطاف حسین باعزت ان الزامات سے بری ہوئے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہر مسئلے کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو سمجھنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے 1992ء میں بھی اس قسم کے اقدامات سے امن خراب ہوا تھا، کراچی میں ایم کیوا یم کے دور اقتدار میں کراچی کی معیشت اور انفرااسٹریکچر نے ترقی کی تھی۔

10/1/2024 2:17:17 AM