Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران تین مرتبہ بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش


کراچی میں ایک ہفتے کے دوران تین مرتبہ بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 7/12/2015
کراچی میں ایک ہفتے کے دوران تین مرتبہ بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے شہریوں پر طویل دورانیئے کا غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن 
مسلط کرنا سراسر ظلم ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومتیں شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل سے جان چھڑانا چاہتی ہیں، رابطہ کمیٹی 
آئے دن شہریوں کی جانب سے بجلی او رپانی کی قلت پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود شہریوں کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے شہریوں پر غیر اعلانیہ اور طویل ڈورانئے کا بریک ڈاؤن مسلط
کرنے کا سختی سے نوٹس لیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے سپریم کورٹ مسئلے کے حل کیلئے سوموٹو ایکشن لے ، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔12، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران تین مرتبہ بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی مرکز میں بجلی کا بحران برقرار رہنا کے الیکٹرک کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا کھلا ثبوت ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شدید گرمی کے دوران شہریوں کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ طویل بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے شہریوں پر طویل دورانئے کا غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن مسلط کرنا سراسر ظلم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری ملک کو 70فیصد سے زائد ریونیو دیتے ہیں اور شہر میں کے الیکٹر ک کے خزانے میں ہر ماہ اضافہ ہورہاہے لیکن اس شہر کے بجلی ، پانی ، سیوریج ، گیس اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے نہ تو متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مثبت کام دیکھنے میں آرہے ہیں اور نہ ہی حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں بلکہ حیرت انگیز طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیاجارہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صوبائی او وفاقی حکومت شہریوں کے ان بنیادی مسائل کے حل سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں بجلی کی طویل ودرانئے کی لوڈشیڈنگ سے نہ صرف شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں بلکہ تجارتی ، کاروباری ، صنعتی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں اور اسپتالوں ، مساجد اور دیگر اہم جگہوں پر بھی لوگوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہاہے جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور آئے دن شہریوں کی جانب سے بجلی او رپانی کی قلت پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود شہریوں کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کراچی کے شہریوں کو بجلی کے بحران سے نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذاچیف جسٹس آف سپریم کورٹ مسئلے کے فوری حل کیلئے سوموٹو ایکشن لیں۔انہوں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کہاکہ وہ شہریوں پر غیر اعلانیہ اور طویل ڈورانئے بریک ڈاؤن مسلط کرنے کا سختی سے نوٹس لیکر اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈرائنگ روم اور ایئر کنڈیشن روم سے نکل کر عملی او رٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ 

10/1/2024 2:16:58 AM