Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نائن زیرہ اور اس کے اطراف چھاپے کے حوالے سے ایم کیوایم نے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ،ڈاکٹر فاروق ستار


نائن زیرہ اور اس کے اطراف چھاپے کے حوالے سے ایم کیوایم نے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ،ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 7/12/2015
نائن زیرہ اور اس کے اطراف چھاپے کے حوالے سے ایم کیوایم نے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ،ڈاکٹر فاروق ستار
سپریم کورٹ یا سندھ ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک غیر جانبدار کمیشن بناکر نائن زیرو پر چھاپے اورایم کیوایم میڈیا سیل کے کارکن وقاص علی کی المناک شہادت کے واقعات کی تحقیقات کروائی جائے،ڈاکٹر فاروق ستار
کرکٹ ٹورنامنٹ میں جتنے والی ٹیم کو رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایک لاکھ رورپے (1,00,000)تحفہ میں دئیے
ایان اسپورٹس کی جانب سے خد مت خلق فاؤنڈیشن کو دس ہزار روپے عطیہ دینا کا اعلان
کراچی۔۔۔۔12جولائی2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے اے پی ایم ایس او کی جانب سے شاندارکراچی چمپئین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکبار پیش کی اور کہاکہ آج دنوں ٹیموں نے بہت اچھامقابلہ کیا جس میں ایان اسپورٹس کو فتح حاصل ہوئی جس پر میں انہیں قائد تحریک جانب سے مبارکباد پیش کر تاہوں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح آج کرکٹ کی دونوں ٹیموں نے کھیل پیش کیاور اپنی اسپرٹ دکھائی ہے اور اسی طرح اس اسپرٹ کو ہر شعبہ میں قائم کرناہوگا اگر یہ اسپرٹ ہر شعبہ میں قائم ہوجاتی ہے تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتاہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام پہلے کراچی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ،، قمرمنصور، حیدر عباس رضوی، اے پی ایم ایس اوکی مرکزی کابینہ کے اراکین، حق پرست ایم این اے ریحان ہاشمی ، دیگر شعبہ جات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ نائٹ کرکٹ کی بنیاد بھی کراچی کے کرکٹرز نے رکھی تھی اوراسپورٹس ایک ایسا شعبہ جو مثبت رجحانات کو پیدا کر تاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی چیمپئن ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک چھی روایت ہے اور اس کا انعقاد اگلے سال بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نائن زیرہ اور اس کے اطراف چھاپے کے حوالے سے ایم کیوایم نے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ یا سندھ ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک غیر جانبدار کمیشن بناکر نائن زیرو پر چھاپے اورایم کیوایم میڈیا سیل کے کارکن وقاص علی کی المناک شہادت کے واقعات کی تحقیقات کروائی جائے تاکہ اس معاملہ سے متعلق تمام تر حقائق پوری دنیا کے سامنے آجائیں ۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پرجتنے والی ٹیم کو رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایک لاکھ رورپے (1,00,000)تحفہ میں دئیے اور وننگ ٹرافی جبکہ رنرز اپ ٹیم کو پچیس ہزار روپے (25,000) کے ساتھ ساتھ رنراپ ٹرافی بطور انعام دی۔ اس کے ساتھ ساتھ اے پی ایم ایس او کی جانب سے کرکٹرز کو سوینیئرز، شیلڈز، سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔ بعدازاں ایان اسپورٹس کی جانب سے خد مت خلق فاؤنڈیشن کو دس ہزار روپے عطیہ دیا گیا اور اے پی ایم ایس او کی جانب سے رابطہ کمیٹی کو گیسٹ شیلڈ پیش کی گئی ۔

10/1/2024 2:16:59 AM