Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ کی جانب سے رینجرزکوصرف کراچی میں آپریشن کااختیاردینا جانبدارانہ اورمتعصبانہ ہی نہیں بلکہ کراچی دشمنی پرمبنی ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


حکومت سندھ کی جانب سے رینجرزکوصرف کراچی میں آپریشن کااختیاردینا جانبدارانہ اورمتعصبانہ ہی نہیں بلکہ کراچی دشمنی پرمبنی ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/10/2015
حکومت سندھ کی جانب سے رینجرزکوصرف کراچی میں آپریشن کااختیاردینا جانبدارانہ اورمتعصبانہ ہی نہیں بلکہ کراچی دشمنی پرمبنی ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
صرف کراچی میں آپریشن کااختیاردینے کا مقصد کراچی کے شہریوں بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام کوٹارگٹڈایکشن کے
نام پر ریاستی مظالم کانشانہ بنانے کا اختیار دیناہے۔رابطہ کمیٹی
حکومت سندھ نے ایک بارپھرکراچی کے شہریوں کویہ پیغام دیاہے کہ وہ رینجرزکے ذریعے انہیں ریاستی مظالم کانشانہ بنائے رکھناچاہتی ہے 
رینجرزآپریشن کی نگرانی کے لئے اعلیٰ اختیاراتی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے۔رابطہ کمیٹی
کراچی: ۔۔۔10، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے پورے سندھ کے بجائے صرف کراچی میں رینجرزکوآپریشن کے اختیارات دینے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال پورے سندھ میں خراب ہے لیکن حکومت سندھ کی جانب سے رینجرزکوصرف کراچی میںآپریشن کااختیاردیاگیاہے جوکہ انتہائی حیران کن اورباعث تشویش ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سندھ کایہ فیصلہ انتہائی جانبدارانہ اورمتعصبانہ ہی نہیں بلکہ کراچی دشمنی پرمبنی ہے اورصرف کراچی میں آپریشن کا اختیاردینے کا مقصد کراچی کے شہریوں بالخصوص ایم کیو ایم کے کارکنوں اورعوام کوٹارگٹڈایکشن کے نام پر ریاستی مظالم کانشانہ بنانے کاقانونی اختیار دینا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ نے رینجرز کو صرف کراچی میں آپریشن کااختیاردے کر ایک بارپھرکراچی کے شہریوں کویہ پیغام دیاہے کہ وہ آپریشن کے نام پر انہیں ریاستی مظالم کانشانہ بنائے رکھناچاہتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایک بارپھرمطالبہ کیاکہ ایک اعلیٰ اختیاراتی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے جسے انتظامی اختیارات کے ساتھ عدالتی اختیارات بھی دیئے جائیں اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں کام کرے اوراس کمیٹی میں انصاف اورقانون اورمیڈیاکے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایمانداراوراچھی شہرت رکھنے والے شہریوں کوشامل کیاجائے تاکہ وہ عام شہریوںیاایم کیوایم کارکنوں کے ساتھ ہونیو الے مظالم اورناانصافیوں اورزیادیتوں کافی الفورازالہ کرے اور جو سرکاری اہلکار ماورائے آئین اقدامات اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں کے مرتکب ہوں ان کے خلاف فوری قانونی چارہ جوئی کرے ۔

10/1/2024 2:17:32 AM