Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مخیر حضرات اور عوام رمضان المبارک میں زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن کی اپیل


مخیر حضرات اور عوام رمضان المبارک میں زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن کی اپیل
 Posted on: 7/10/2015
مخیر حضرات اور عوام رمضان المبارک میں زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن کی اپیل 
عطیات شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مراکز کے ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور مسلم کمرشل بنک واٹر پمپ برانچ کے اکاؤنٹ نمبر0431390931000816،برانچ کوڈ 0073میں جمع کراسکتے ہیں
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں اوراس کے رضاکاروں تک کو زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات جمع کرنے سے نہ صرف روکاجارہا ہے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیاجارہا ہے،ترجمان 
خدمت خلق فاؤنڈیشن فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں حائل کئے جانے کے باعث ادارہ شدید مالی بحران کا شکار ہے ، ترجمان 
ہزاروں غرباء ، مساکین ، یتیم اور مستحق افراد کے اس مرتبہ امداد سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے ، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن 
دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ، مخیر حضرات اور عوام خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں میں بھر پور طریقے سے تعاون کریں، ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن
کراچی ۔۔۔10، جولائی 2015ء 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ترجمان نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ رمضان المبارک میں زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ مخیر حضرات اور عوام رمضان المبارک میں اپنے عطیات شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مراکز کے علاوہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور مسلم کمرشل بنک واٹر پمپ برانچ کے اکاؤنٹ نمبر 0431390931000816، برانچ کوڈ نمبر 0073میں جمع کراسکتے ہیں ۔
ترجمان نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں اوراس کے رضاکاروں تک کو زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات جمع کرنے سے نہ صرف روکاجارہا ہے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیاجارہا ہے جس کے باعث خدمت خلق فاؤنڈیشن شدید مالی کا بحران کا شکار ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں بلاجواز رکاوٹیں حائل کئے جانے کے باعث ہزاروں غرباء ، مساکین ، یتیم اور مستحق افراد جو سال بھر امدادی سرگرمیوں سے مستفید ہوتے ہیں اس مرتبہ ان کے امداد سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن واحد فلاحی ادارہ ہے جس کے تحت میت بس اور ایمبولینس سروس کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں رعایتی نرخ پر عوام کی خدمت میں مصروف ہیں جبکہ اس ادارے کے تحت خورشید بیگم ڈسپنسریاں روزانہ کی بنیاد پر عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کررہی ہے اور نذیر حسین اسپتال اورنذیر حسین یونیورسٹی اور سن اکیڈمی اسکول غریب طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال بڑا امدادی پروگرام منعقد کیاجاتا ہے جس میں بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب ہزاروں غرباء ، مساکین اور مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور نقد رقوم تقسیم کی جاتی ہیں ۔ ترجمان نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور اس عبادت میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں میں بھر پور طریقے سے تعاون کریں اور از خود اپنے عطیات ، زکوٰۃ اور فطرہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مراکز یا مسلم کمرشل بنک واٹر پمپ کی برانچ میں جمع کرائیں ۔ 

10/1/2024 2:16:05 AM