Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلبہار کالونی میں ایم کیوایم کے آفس پر رینجرز کے غیر قانونی چھاپے اور سیکٹر انچارج سمیت 16ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کااظہار مذمت


گلبہار کالونی میں ایم کیوایم کے آفس پر رینجرز کے غیر قانونی چھاپے اور سیکٹر انچارج سمیت 16ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/2/2015 1
گلبہار کالونی میں ایم کیوایم کے آفس پر رینجرز کے غیر قانونی چھاپے اور سیکٹر انچارج سمیت 16ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کااظہار مذمت 
رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو رضاکارانہ طور پر زکوٰۃ ، فطرے اور عوامی عطیات سے روکنے کی مذموم کوشش ہے ، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
زکوٰۃ اور فطرہکی وصولی کے عمل کو بھتہ خوری کا نام دینا ایم کیوایم کو بدنام کرنے کی ایک اورگھناؤنی سازش کا حصہ ہے ، اراکین قومی اسمبلی 
سب جانتے ہیں کہ عوام رضاکارانہ طور پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو برسوں سے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگرعطیات دیتے آرہے ہیں ، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
بے گناہ ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرکے اسے بھتہ خوری ظاہر کرنا نہ صرف عوام دشمن عمل ہے بلکہ سینکڑوں مستحقین کو امداد سے محروم کرنے کے مترادف ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
ایم کیوایم سیاسی ، جمہوری آزادیاں سلب کرلی گئیں حتیٰ کہ اسے فلاحی کاموں سے بھی دور رکھاجارہا ہے اور انسانی خدمت کیلئے کام کرنے کے عمل کو بھی ایم کیوایم کیلئے جرم بنا دیا گیا ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
گلبہار کالونی میں زکوۃ ، فطرہ اور عطیات کی وصولی کیلئے سیکٹرآفس پر جمع ہونے والے ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے 
16ذمہ داران و کارکنان کو فی الفو ررہا کیاجائے، اراکین قومی اسمبلی 
رینجرز کی اس چھاپہ مار کارروائی کا آئینی اور قانونی طور پر جائزہ لے کر یہ سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے، اراکین قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔2، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے گلبہار کالونی میں ایم کیوایم کے آفس پر رینجرز کے غیر قانونی چھاپے اور سیکٹر انچارج سمیت 16ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو رضاکارانہ طور پر زکوٰۃ ، فطرے اور عوامی عطیات سے روکنے کی مذموم کوشش اور اسے بھتہ کا نام دیکر ایم کیوایم کو بدنام کرنے کی ایک او رگھناؤنی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی غرباء ، مساکین ، یتیم اور مستحق افراد کی امداد کیلئے زکوٰۃ ، فطرہ اور عطیات جمع کرنے کے حوالے سے پرامن طور پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو رینجرز کی جانب سے کس قانون اور آئین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی ایم کیوایم کے کارکنان کو سرکاری اہلکاروں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں گرفتار کیا جارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات ملوث کرکے ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے جبکہ اب رینجرز نے فلاحی ادارے کیلئے جمع ہونے والے ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگایاجارہا ہے ، اس کی سیاسی ، جمہوری آزادیاں سلب کرلی گئیں حتیٰ کہ اسے فلاحی کاموں سے بھی دور رکھاجارہا ہے اور انسانی خدمت کیلئے کام کرنے کے عمل کو بھی ایم کیوایم کیلئے جرم بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ عوام رضاکارانہ طور پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو برسوں سے زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگرعطیات دیتے آرہے ہیں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے زکوۃِ فطرہ اور دیگر عطیات کی رضاکارانہ وصولی کو روکنا اور بے گناہ ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرکے اسے بھتہ خوری ظاہر کرنا نہ صرف عوام دشمن عمل ہے بلکہ سینکڑوں مستحقین کو امداد سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ گلبہار کالونی میں زکوۃ ، فطرہ اور عطیات کی وصولی کیلئے ایم کیوایم کے فس پر جمع ہونے والے ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے 16ذمہ داران و کارکنان کو فی الفو ررہا کیاجائے اور رینجرز کی اس چھاپہ مار کارروائی کا آئینی اور قانونی طور پر جائزہ لے کر یہ سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ 

10/1/2024 2:21:41 AM