باڈی بلڈنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے کراچی کے نوجوان باڈی بلڈر عبدالمالک کا کراچی ایئر پورٹ پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شاندار استقبال
حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور سینکڑوں کارکنان نے عبد المالک کو کراچی ایئر پورٹ پر ویلکم کہا
عبد المالک کو جلوس کی صورت میں ایئرپورٹ سے نائن زیرو لایا گیا جہاں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ اور رکن شبیر احمد قائم خانی اور سی ای سی کے ارکان نے انہیں خوش آمدید کہا
کہف الوریٰ نے جناب الطا ف حسین کی جانب سے اعلان کردہ 25ہزار روپے انعام کی رقم عبد المالک کو دی
کراچی ۔۔۔25، جون 2015ء
باڈی بلڈنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے کراچی کے نوجوان باڈی بلڈر عبدالمالک کا کراچی ایئر پورٹ پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں کامیابی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح نوجوان باڈی بلڈر عبد المالک جب کراچی ایئر پورٹ پہنچے تو ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے ہمراہ سینکڑوں کارکنان نے انہیں ویلکم کہا اور جلوس کی صورت میں لیکر نائن زیرو عزیز آباد لے کر آئے۔ اس موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ اور رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عمر قریشی نے عبدالمالک کو خوش آمدید کہا اور اور غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے کے باوجود انکی جانب سے بین الاقوامی مقابلے میں گوڈل میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کے جذبے اور عزم کو سراہایا ۔ کہف الوریٰ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عبد المالک کیلئے اعلان کردہ 25ہزار روپے انعام کی رقم انہیں پیش کی اور ان کیلئے نیک جذبات کااظہار کیا ۔
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)