Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ہونے والی اموات پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی تقریر کو پی ٹی وی پر براہِ راست نشر نہ کئے جانے کی تحقیقات کرائی جائے ، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم کا مطالبہ


کراچی میں ہونے والی اموات پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی تقریر کو پی ٹی وی پر براہِ راست نشر نہ کئے جانے کی تحقیقات کرائی جائے ، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم کا مطالبہ
 Posted on: 6/24/2015
کراچی میں ہونے والی اموات پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی تقریر کو پی ٹی وی پر براہِ راست نشر نہ کئے جانے کی تحقیقات کرائی جائے ، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم کا مطالبہ 
حکومت کا سرکاری ٹیلی ویژن پر اثر انداز ہونا انتہائی قابل مذمت فعل ہے اور آزادی اظہار رائے اور حقائق کو منظر عام سے روکنے کی مذموم سازش ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
رشید گوڈیل کی تقریر پی ٹی وی پر براہِ راست نشر کرنے سے روکنا تعصب کی انتہاء ہے اوریہ گھناؤنا عمل کرکے واضح کردیا گیا ہے کہ سرکاری ٹیلی ویژن اظہار رائے کی آزادی سے محروم ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
حکومتی اراکین کراچی میں ہونے والی اموات پر حقائق سامنے آنے سے خوفزدہ ہیں اور اس کی ذمہ داری لینے سے راہِ فرار اختیار کررہے ہیں، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔24، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی تقریر کو قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کی جانب سے براہِ راست ٹیلی کاسٹ نہ کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں گرمی ، حبس اور بجلی نہ ہونے کے باعث کراچی میں ہونے والی 1200سے زائد اموات پر بحث کی جارہی تھی اور اس بحث پر حکومتی اراکین کی تقاریر پی ٹی وی پر براہِ راست نشر کی گئی جبکہ ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی اس اہم موضوع پر تقریر کو پی ٹی وی پر براہِ راست نشر نہیں کیا جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتی اراکین کراچی میں ہونے والی اموات پر حقائق سامنے آنے سے خوفزدہ ہیں اور اس کی ذمہ داری لینے سے راہِ فرار اختیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا سرکاری ٹیلی ویژن پر اثر انداز ہونا انتہائی قابل مذمت ہے اور آزادی اظہار رائے اور حقائق کو منظر عام سے روکنے کی مذموم سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام سینکڑوں اموات کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں اور قومی اسمبلی کے معزز ایوان میں ان وجوہات اور حقائق کوپی ٹی وی پر براہِ راست نشر کرنے سے روکنا تعصب کی انتہاء ہے ،یہ گھناؤنا عمل کرکے واضح کردیا گیا ہے کہ سرکاری ٹیلی ویژن اظہار رائے کی آزادی سے محروم ہے اور حکومتی احکامات کا محتاج ہے ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی میں کراچی میں ہونے والی اموات پر بحث کے دوران ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی تقریر کو پی ٹی وی پر براہِ راست نشر نہ کئے جانے کی تحقیقات کرائی جائے اور یہ متعصبانہ اور حقائق کو چھپانے کا گھناؤنا عمل کرنے والوں کو محاسبہ کیاجائے ۔

10/1/2024 12:12:20 AM