Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں شدید گرمی اورلوڈشیڈنگ کے سبب 100سے زائد معصوم شہریوں کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس


گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں شدید گرمی اورلوڈشیڈنگ کے سبب 100سے زائد معصوم شہریوں کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 6/21/2015
گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں شدید گرمی اورلوڈشیڈنگ کے سبب 100سے زائد معصوم شہریوں کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران شدید گرمی سے نمٹنے کی تیاری کریں
کراچی میں گزشتہ 10سالوں کی ریکارڈ توڑ گرمی سے عوام کے تحفظ کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت فوری ہنگامی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ،الطاف حسین کی ہدایت
افسوسناک بات ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی میں ریکارڈ توڑ گرمی ،لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران سے بچاؤ کیلئےکوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا،الطاف حسین
حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیاہے، ایم کیوا یم اس مصیبت کے وقت میں کراچی کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی،الطاف حسین
شہری خود شدید گرمی کے نقصانات سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات کریں، ضعیف العمر شہریوں اور بچوں کو گرمی اور دھوپ سے بچائیں ،اپنے سروں کو ڈھانپ کر رکھیں، پینے کاپانی ابال کر اوراو آرایس کا استعمال کریں ، غیر معیاری اورکھلی اشیاء کھانے سے ہر ممکن گریز کریں ،الطاف حسین
عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے، کے ۔الیکٹرک کے عملے اور گاڑیوں کو متاثرہ مقام پر کام کرنے دیں،الطاف حسین
کراچی میں ریکارڈ توڑ گرمی میں مزید قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کیلئے ہنگامی صورتحال کا نفاذکیا جائے،الطاف حسین
اخبارات،ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ذریعے عوام کو شدید گرمی سے بچاؤ کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیاجائے
موجودہ صورتحال کے پیش نظراسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، الطاف حسین کا وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ
لندن۔۔۔21جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں گزشتہ 10سالوں کی ریکارڈ توڑ گرمی سے عوام کے تحفظ کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت فوری ہنگامی اقدامات بروئے کار لائیں اور عوام کی ہر ممکن مدد کریں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کے سبب تاحال 100سے زائد معصوم شہری انتقال کر چکے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی میں ریکارڈ توڑ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپانی کے بحران سے بچاؤ کیلئے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا اور کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، کراچی پورے ملک کو 70فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے لیکن حکومت کا کراچی کے شہریوں کے ساتھ رویہ قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نے ہمیشہ کراچی کے عوام کے مسائل پر آواز بلند کی ہے اور مصیبت کے اس وقت میں کراچی کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ شہری شدید گرمی کے نقصانات سے بچنے کیلئے اقدامات کریں، ضعیف العمر شہریوں اور بچوں کو گرمی اور دھوپ سے بچائیں ،اپنے سروں کو ڈھانپ کر رکھیں،پینے کا پانی ابال کر اور اوآر ایس کا استعمال کریں ، غیر معیاری اورکھلی اشیاء کھانے سے ہر ممکن گریز کریں اور گرمی سے بچنے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے لوگ صبر و تحمل سے کام لیں اور اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کریں، بجلی کے بد ترین بحران میں حکومت اور کے الیکٹرک کی نااہلی اپنی جگہ ہے لیکن اس بحران کے سدباب کیلئے عوام کے الیکٹرک کے عملے اور گاڑیوں کو متاثرہ جگہ پر کام کرنے دیں تاکہ بجلی کی بندش کو فوری بحال کیا جاسکے۔جناب الطاف حسین نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ریکارڈ توڑ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے سب مزید قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کیلئے ہنگامی صورتحال کا نفاذ کرکے اخبارات،ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ذریعے عوام کو شدید گرمی سے بچاؤ کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کریں اور کے۔ الیکٹرک ، واٹر بورڈ ، سوئی سدرن سمیت کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کریں تاکہ شہر میں شدید گرمی کے سبب پیش آنیوالی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بروقت اقدامات کرکے نقصانات سے بچا جا سکے۔

10/1/2024 12:18:16 AM