Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا کراچی میں شدید گرمی اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار


 ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا کراچی میں شدید گرمی اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
 Posted on: 6/20/2015
 ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا کراچی میں شدید گرمی اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار 
شہر کے مختلف علاقوں میں تار ٹوٹنے، فیڈرز ٹرپ کرجانے اور کے الیکٹرک کے نظام میں فنی خرابیوں میں اضافہ ہواہے ،رابطہ کمیٹی
شہریوں کی ہزاروں شکایات کے فوری ازالے کیلئے کے الیکٹرک کے پاس مناسب تعداد میں گاڑیاں بھی موجود نہیں ہیں،رابطہ کمیٹی
شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے سبب پانی کی فراہمی میں تعطل شہریوں کیلئے اذیت کا سبب بن رہا ہے،رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ کراچی میں بجلی کی مطلوبہ طلب کو پورا کرنے کیلئے فوری بہتر اقدامات بروئے کار لائیں ،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔20جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبار ک کے مہینے میں کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گر می کی انتہائی شدت کے باعث شہر میں بجلی کی مانگ میں اضافہ ہواہے لیکن کراچی الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ طلب پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے سبب شہر میں صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں واضح کمی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں تار ٹوٹنے، فیڈرز ٹرپ کرجانے اور کے الیکٹرک کے نظام میں فنی خرابیوں میں اضافہ ہواہے اور ہزاروں شکایتیں دور کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے پاس مناسب تعداد میں گاڑیاں بھی نہیں ہیں جو کے الیکٹرک کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ فنی خرابیوں کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ انتہائی شدید گرمی اور روزے کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے سبب پانی کی فراہمی میں تعطل کے سبب شہری شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہاہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ کراچی میں بجلی کی مطلوبہ طلب کو پورا کرنے کیلئے فوری بہتر اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ سحر و افطار سمیت گرمی کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔
*****

10/1/2024 12:17:30 AM