Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلزار ہجری میٹروول تھرڈ ، بلاک ون اینڈ ٹو اور اسکیم 33کے بیشتر علاقوں میں عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بلبلا اٹھی ہے ، مزمل قریشی


گلزار ہجری میٹروول تھرڈ ، بلاک ون اینڈ ٹو اور اسکیم 33کے بیشتر علاقوں میں عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بلبلا اٹھی ہے ، مزمل قریشی
 Posted on: 6/19/2015
گلزار ہجری میٹروول تھرڈ ، بلاک ون اینڈ ٹو اور اسکیم 33کے بیشتر علاقوں میں عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بلبلا اٹھی ہے ، مزمل قریشی 
رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور شدید گرمی میں کراچی کے عوام بجلی اور پانی کی شہولتوں سے محروم میں ، حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی 
کے الیکٹرک انتظامیہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا بھی احترام نہیں کررہی ہے اور شاٹ فالٹ کا بہانہ بناکر چوبیس چوبیس گھنٹے بجلی بند کردیتی ہے ، مزمل قریشی 
کراچی :۔۔19؍ جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی نے کہا کہ اسکیم 33میں عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے غذاب سے بلبلا اٹھی ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی بجلی اور پانی کی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ انہوں نے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ شدید گرمی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا بھی کوئی احترام نہیں کررہی ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ہزاروں لاکھوں روپے کا سرچ چارج لگاکر بل بھیجے جارہے ہیں۔سو فیصد ادائیگی کے باوجود سارا سارا دن لائٹ نہ ہونے کے باعث پانی سے بھی محروم ہوگئے ہیں عوام شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص گلزار ہجری ، میٹرووول تھرڈ بلاک ون اینڈ ٹو اور اسکیم 33کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے مسائل بہت بڑھ گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ فالٹ کا بہانہ بناکر چوبیس چوبیس گھنٹے بجلی نہ صرف بند کردیتی ہے بلکہ شکایات لے کر جانے والے مکینوں کے ساتھ بھی انکارویہ قابل اعتراض ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ مسائل توجہ طلب ہیں اور جلد از جلد اس مسئلے کے حل کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ لوڈ شیڈنگ کے غذاب سے بچیں اور اس عبادت کے مہینے کو سکون سے گزار سکیں۔

10/1/2024 12:18:06 AM