ایم کیو ایم کی جانب سے ملک بھر میں 19جون 1992ء کے حق پرست شہداء کی 23ویں برسی کے اجتماعات
کراچی ، اندرون سندھ ،پنجا ب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستا ن،آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد
فاتحہ خوانی و قرآن خوانی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ،سی ای سی شہداء کے لواحقین، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔19جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے 19جون92ء کے بدترین ریاستی آپریشن میں شہید ہونیوالے ہزاروں کارکنان کی23ویں برسی عقدیت و احترام سے منائی گئی ۔برسی کے اجتماعات کراچی ، حیدر آباد سمیت اندرون سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر میں قائم ایم کیو ایم کے دفاتر پر عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کے اجتماعات میں مجموعی طورپر سینکڑوں کارکنان و حق پرست عوام نے شرکت کی۔فاتحہ خوانی قرآن خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی قمر منصور، عارف خان ایڈوکیٹ ، شبیر قائم خانی ، وسیم اختر ،توصیف خانزادہ ، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ، حق پرست سینیٹر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ،خواتین و مرد کارکنان ، شہداء کے لواحقین اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے شہدا ء کے ایصال ثواب ، درجات کی بلندی ، تحریک کی کامیابی ،
مشکلات کے خاتمے اور جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔
.JPG)