Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن 2015 ء ،ڈیلاس میں منعقد کیا جائے گا۔


ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن 2015 ء ،ڈیلاس میں منعقد کیا جائے گا۔
 Posted on: 6/18/2015
ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن 2015 ء ،ڈیلاس میں منعقد کیا جائے گا۔ اعلامیہ
حب الوطن مہاجروں کو قابل نفرت ناموں سے پکارنا پاکستان کی خدمت نہیں۔ مقتدر قوتیں اپنی ہوس کے آگے سبق لینے کو تیار نہیں۔جنید فہمی
کنونشن کی تیاریوں کیلئے ایم کیو ایم کی روایت کے مطابق ضروری کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ کارکنوں میں جوش و خروش
شکاگو ؍18 جون 2015 
ایم کیو ایم امریکہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق رواں سال ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ۳۱ جولائی تا ۲ اگست ۲۰۱۵ منعقد کیا جائے گا۔ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ضروری کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے، کنونشن کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے اور کنونشن زور و شور سے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔قبل ازیں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل ٓرگنائزر جنید فہمی کی صدارت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ قومی مومنٹ امریکہ کے جوائنآرگنائزر محمد ارشد حسین، جوائنآآرگنائزر ندیم صدیقی، سینٹرل کمیٹی کے اراکین سمیت میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سیل اور ایم کیو ایم امریکہ کے تمام چیپٹرز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میں جاری سیاسی صورت حال کے جائزہ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل مخصوص عناصر کیجانب سے شہری سندھ خصوصاََ کراچی میں جاری جانبدارنہ آپریشن ، مہاجر کمیونٹی کے ساتھ روا متعصبانہ سلوک نیز گذشتہ کئی ماہ سے جاری مختلف سیاسی جماعتوں کے نام نہاد رہنماؤں بشمول وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مہاجر قوم کو قابل نفرت ناموں سے پکارے جانے کی شدید مذمت کی گئی ۔اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ مقتدر قوتوں اور فرزند زمیں کہلوانے والے سیاسی بونوں کی جانب سے حب الوطن مہاجروں سے امتیازی و نفرت انگیز سلوک اور انہیں گالیاں دینا پاکستان کی خدمت نہیں ہے۔ ایسے ہی متعصبانہ ،امتیازی اور نفرت آمیز سلوک کی وجہ سے پاکستان پہلے بھی اپنا ایک بازو کھو چکا ہے مگر مقتدر قوتیں اپنی ہوس اقتدار کے آگے کوئی سبق لینے کو تیار نہیں ہیں۔ تاہم مہاجر قوم کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ حصول حقوق کی فیصلہ کن جنگ میں اب سر جھکانا قبول نہیں ہے۔ سا لا نہ کنونشن کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی تیاریوں کے سلسلے میں کنونشن کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، میڈیا کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہیں جنھوں نے متحرک اور فعال انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ مزید براں حسب سابق سالانہ کنونشن کے موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے روائتی مجلہ کا اجراء بھی کیا جائے گا جس کیلئے خصوصی طور پر قائم کردہ مجلہ کمیٹی اپنا کام شروع کرچکی ہے۔ کنونشن کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان میں نیا جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کنونشن میں امریکہ بھر سے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ 

10/1/2024 12:14:48 AM